امت نیوز ڈیسک //
گاندربل: گاندربل کے گگنگیر علاقے میں جمعرات کی دیر شام ایک گاڑی کی ٹکر سے دو خواتین کی موت ہو گئی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب رجسٹریشن نمبر JK01AS 4824 والی ٹاٹا موبائل گاڑی نے دو راہگیروں کو ٹکر مار دی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ گاڑی راجوری کے رہنے والے الطاف احمد ڈرائیو کر رہے تھے جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔
فوت شدہ خواتین کی شناخت ظریفہ زوجہ نثار احمد میر اور سبرینہ زوجہ اعجاز احمد بٹ ساکنہ گگنگیر کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں سڑک کنارے چل رہے تھیں کہ گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں کو علاج کے لیے کلان کے پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) لے جایا گیا۔ لیکن ہسپتال پہنچنے پر خواتین کو مردہ قرار دے دیا گیا۔
پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔(کے این او )