• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
روہت اور کوہلی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے سبکدوش

روہت اور کوہلی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے سبکدوش

by امت ڈیسک
30/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
حیدرآباد: امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا فائنل میچ 29 جون کو باراباڈوس میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں بھارت نے ہاری ہوئی بازی کو جیت میں تبدیل کرتے ہوئے سات رنز سے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی۔خطابی جنگ سے پہلے ہی کہا جارہا تھا کہ یہ وراٹ اور روہت کا آخری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہوگا۔ اس پیش گوئی کو ان دونوں کھلاڑیوں نے اس وقت سچ ثابت کردیا جب وراٹ کوہلی نے میچ کے بعد پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا جبکہ روہت شرما نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں اپنی سبکدوشی کا اعلان کیا۔ان دونوں کھلاڑیوں نے کرکٹ کے اس چھوٹے فارمیٹ کے بہترین موڑ پر ایسا فیصلہ کرکے کسی کو حیران نہیں کیا لیکن ٹیم انڈیا اپنے دو ہیروں سے محروم ضرور ہوگئی۔ جہاں ٹیم انڈیا کا 17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی کا خطاب جیتنا بھارتی کرکٹ شائقین کے لیے خوش آئین رہا وہیں ان دونوں کھلاڑیوں کا اس فارمیٹ سے ریٹارئر ہونا اتنا ہی غمگین کرنے دینے والا رہا۔

کپتان روہت شرما نے دنیا میں سب سے زیادہ 159 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں۔ جس میں انہوں نے 151 اننگز میں 32 کی اوسط سے سب سے زیادہ 4231 رنز بنائے۔ اس فارمیٹ میں روہت کا سب سے بڑا انفرادی اسکور 121 رنز ہے۔ روہت نے اس فارمیٹ میں پانچ سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں بھی بنائی ہیں۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 205 چھکے بھی لگائے ہیں۔وراٹ کوہلی نے میچ کے بعد کہا کہ یہ میرا بھارت کے لیے آخری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تھا۔ ہم سب یہ ورلڈ کپ جیتنا چاہتے تھے، انھوں آگے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ نئی نسل کے لیے جگہ چھوڑ دی جائے، امید ہے کچھ اچھے پلیئرز اس ٹیم کو آگے لے کر جائیں گے۔

وراٹ کوہلی نے بھارت کے لیے 125 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں جس میں انھوں نے 117 اننگز میں 49 کے اوسط سے 4188 رنز بنائے ہیں۔ ان کا اس فارمیٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور 122 ناٹ آوٹ رنز ہے۔ انھوں بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک سنچری اور 38 نصف سنچریاں بھی لگائی ہیں۔ اس فارمیٹ میں کوہلی نے 124 چھکے اور 369 چوکے لگائے۔

اس کے علاوہ کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سفر بھی شاندار رہا ہے، وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 1292 رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے 2012، 2014، 2016، 2021، 2022 اور 2024 ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔ علاوہ ازیں وہ 2014 اور 2016 میں مسلسل دو مرتبہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بھی منتخب ہوئے۔ان دونوں سپر اسٹار کھلاڑیوں کا ٹیم انڈیا کے لیے مستقبل میں دستیاب نا ہونا بھارت کے لیے کتنا نقصاندہ ہوگا یا کتنا فائدہ مند ثابت ہوگا یہ وقت کے گردش میں پوشیدہ ہے لیکن ان دونوں کھلاڑیوں کے اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ ٹیم انڈیا نے ورلڈ کپ تو ضرور جیت لیا ہے لیکن وہ اپنے دو ہیروز سے محروم بھی ہوگئی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بھارت دوسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ چمپئن بن گیا

Next Post

سخت سیکورٹی کے درمیان، دوسرے دن 6619 یاتری مقدس امرناتھ گپھا کے لیے روانہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
خراب موسمی صورتحال:امرناتھ یاترا جزوی طور معطل

سخت سیکورٹی کے درمیان، دوسرے دن 6619 یاتری مقدس امرناتھ گپھا کے لیے روانہ

پی ایم مودی کے من کی بات، کہا – وہ دن آ گیا جس کا انتظار تھا

پی ایم مودی کے من کی بات، کہا – وہ دن آ گیا جس کا انتظار تھا

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

شادی سے ایک دن پہلےکولگام میں خاتون پراسرار حالت میں مردہ پائی گئی

جنرل اوپیندر دویدی نے آرمی چیف کا عہدہ سنبھالا

جنرل اوپیندر دویدی نے آرمی چیف کا عہدہ سنبھالا

ایران: صدارتی انتخابات میں کوئی امیدوار واضح اکثریت حاصل نہ کرسکا

ایران: صدارتی انتخابات میں کوئی امیدوار واضح اکثریت حاصل نہ کرسکا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »