امت نیوز ڈیسک //
سری نگر،: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے روحانی رہنما سوامی وویکانند کو ان کی پونیہ تیتھی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا: ‘سوامی جی کی حکمت اور تعلیمات تا ابد انسانیت کی رہنمائی اور خدمت کرتی رہیں گی’۔سوامی وویکانند کا اصلی نام نریندر ناتھ دت تھا جو 12 جنوری 1863 کو کولکتہ میں پیدا ہوئے۔
درویشی اختیار کرنے کے بعد ان کو سوامی وویکانند کے نام سے یاد کیا جانے لگا۔انہوں نے ملک کی بیداری میں قابل قدر خدمات انجام دیں اور وہ ویدانت کے فلسہ کی تجدید، عالمی بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے زبردست حامی تھے۔سوامی جی 4 جولائی 1902 کو 39برس کی کم عمر میں ہی اس دنیا سے کوچ کر گئے۔