• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بمنہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، چار گرفتار : پولیس

خفیہ سرکاری دستاویز لیک معاملہ، رہائشی مکان پر جموں پولیس کا چھاپہ

by امت ڈیسک
12/07/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں پولیس نے سیکورٹی سے متعلق خفیہ سرکاری دستاویز کو لیک کرنے کے معاملے میں گرفتار ترون بہل کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔ پولیس بیان کے مطابق مجسٹریٹ کی موجودگی میں چواڑی، جموں میں بہل کے اسکول اور سینک کالونی میں اس کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ کئی دیگر مقامات پر بھی چھاپوں کی اطلاعات ہیں۔ اس دوران کمپیوٹر سمیت دیگر کئی قسم کے الیکٹرانک آلات کو ضبط کیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق ایس پی ساؤتھ اجے شرما اور ڈی ایس پی جشن بھٹ کی قیادت والی ٹیم نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں یہ چھاپہ مارا گیا۔

یاد رہے کہ سیکورٹی سے متعلق پولیس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری کردہ خفیہ دستاویز کو واٹس ایپ گروپ میں شیئر کرنے کے الزام میں پولیس نے ترون بہل کو گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے سے متعلق پولیس اسٹیشن چھنی ہمت میں رازداری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بہل کو گرفتار کرنے کے بعد اسی معاملے میں چھاپہ مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔ جموں پولیس گرفتار کیے گئے بہل کے بینک اکاؤنٹس اور دیگر معاملات کو جوڑ کر بھی تفتیش کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ’’بد نیتی کے ارادے سے غلط معلومات پھیلانے‘‘ کے الزام میں درج مقدمہ کے سلسلے میں ترون بہل کو بدھ کے روز جموں میں حراست میں لیا گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جموں کشمیر پولیس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک خفیہ دستاویز کو بہل نے سماجی رابطہ گاہ واٹس ایپ پر ’’دی سری ٹائمز‘‘ اور ’’’آسمان نیوز‘‘ نامی گروپس میں شیئر کیا، جس کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے ترون بہل کو گرفتار کر لیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اسمرتی ایرانی کے خلاف غیر مہذب زبان کا استعمال نہ کریں، راہل گاندھی کی لوگوں کو ہدایت

Next Post

13جولائی کی تقریب پر قدغن افسوسناک: میرواعظ عمر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
میر واعظ دنیا بھرکے پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں شامل

13جولائی کی تقریب پر قدغن افسوسناک: میرواعظ عمر

مغل روڈ پر گاڑی کھائی میں گرنے سے بچہ سمیت 2 جاں بحق، 6 افراد زخمی

مغل روڈ پر گاڑی کھائی میں گرنے سے بچہ سمیت 2 جاں بحق، 6 افراد زخمی

پولیس نے اپنی پارٹی کے رہنماؤں کو شہداء کی قبروں پر جانے سے روک دیا

پولیس نے اپنی پارٹی کے رہنماؤں کو شہداء کی قبروں پر جانے سے روک دیا

ڈوڈہ سڑک حادثہ میں ایک ہلاک، 18 زخمی

ڈوڈہ سڑک حادثہ میں ایک ہلاک، 18 زخمی

یوم شہداء: سابق وزرائے اعلی کو مزار شہداء نہ جانے کی اجازت

یوم شہداء: سابق وزرائے اعلی کو مزار شہداء نہ جانے کی اجازت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »