• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کشمیر میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کا عمل جلد ہوگا شروع

جموں کشمیر ووٹر لسٹ 20اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت

by امت ڈیسک
13/07/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے جموں کشمیر میں مجوزہ اسمبلی انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ای سی آئی نے ووٹر لسٹوں پر نظر ثانی کے عمل کو 20 اگست تک مکمل کرنے بھی خصوصی ہدایت جاری کی ہے۔ ای سی آئی کی ڈائریکٹر شبھرا سکسینہ نے جمعرات کو جموں کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر پی کے پولے سمیت تمام اضلاع کے انتخابی عہدیداروں سے ملاقات کی اور یہ ہدایات جاری کیں۔

ورچوئل موڑ کے ذریعے دو گھنٹوں تک جاری رہنے والی اس میٹنگ میں جموں و کشمیر میں الیکشن سے متعلق تیاریوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی گئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ووٹر لسٹوں کی خصوصی نظرثانی کی سرگرمیاں 25 جون سے شروع ہوگئی ہیں جو 24 جولائی تک مکمل ہونے کی توقع ہے جکہ ووٹر لسٹ سے متعلق اعتراضات اور دعوے 25 جولائی سے 9 اگست تک دائر کیے جائیں گے جو 19 اگست تک مکمل کر لئے جائیں گے۔ حتمی ووٹر لسٹ 20 اگست تک جاری کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

میٹنگ کے دوران کہا گیا پولنگ اسٹیشن کی حدود کے تعین اور ان کی توسیع پر بھی کام کیا جائے گا۔ لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں اسمبلی انتخابات میں پولنگ اسٹیشنوں میں اضافہ ہوگا۔ اس کے لیے 27، 28 جولائی اور 3 اور 4 اگست کو خصوصی کیمپ بھی منعقد کیے جائیں گے۔ ایک انتخابی عہدیدار نے بتایا کہ 12 جولائی کو ای سی آئی سیکریٹری سطح کے عہدیدار، ای آر او کے ساتھ میٹنگ منعقد کریں گے۔

رواں برس عالمی بین الاقوامی یوگا ڈے (21جون کو) سرینگر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرانے اور اسے ریاست کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں آخری مرتبہ اسمبلی انتخابات سال 2014میں منعقد ہوئے اور پی ڈی پی – بی جے پی مخلوط حکومت وجود میں آئی۔ سال 2018میں بی جے پی نے محبوبہ مفتی کی زیر قیادت حکومت سے حمایت واپس لی جس کے بعد یہاں گورنر راج نافذ العمل ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اننت ناگ پولیس نے علماء کے خلاف مبینہ اشتعال انگیز تقریر پر کارروائی کی

Next Post

ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
Next Post
ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملہ

ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملہ

11ویں جماعت کے نتائج کا اعلان،72 فیصد کامیاب قرار

11ویں جماعت کے نتائج کا اعلان،72 فیصد کامیاب قرار

گولی میرے کان کے اوپری حصے پر لگی:ٹرمپ

گولی میرے کان کے اوپری حصے پر لگی:ٹرمپ

خراب موسمی صورتحال:امرناتھ یاترا جزوی طور معطل

امرناتھ گپھا کے درشن کے لیے جموں سے چار ہزار عقیدت مند روانہ

جموں کا لڑکا دریائے چناب میں بہے گیا،لاش پاکستان میں برآمد ہوئی، خاندان لاش کا انتظار

جموں کا لڑکا دریائے چناب میں بہے گیا،لاش پاکستان میں برآمد ہوئی، خاندان لاش کا انتظار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »