امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 14 جولائی: جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے اتوار کو گیارہویں جماعت کے سالانہ ریگولر امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جس میں مجموعی طور پر پاس ہونے کا تناسب 72 فیصد رہا۔
جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر کے عہدیداروں نے نیوز ایجنسی کے این او کو بتایا کہ پاس ہونے والے طلباء میں 75 فیصد طالبات اور 69 فیصد طلباء شامل ہیں۔