• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, فروری ۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عاشورہ جلوس پُرامن طریقے سے انجام دینے کے لیے عزاداروں نے بھرپور تعاون پیش کیا: کشمیر کمشنر

عاشورہ جلوس پُرامن طریقے سے انجام دینے کے لیے عزاداروں نے بھرپور تعاون پیش کیا: کشمیر کمشنر

by امت ڈیسک
17/07/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: عاشورہ دس محرالحرام کی مناسبت سے وادیٔ کشمیر میں آج مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مقدس مقامات پر مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا۔ وہیں ضلع سرینگر میں سب سے بڑا ذو الجناح کا جلوس بٹہ کدل لال بازار سے برآمد ہوکر زڈی بل میں اختتام پذیر ہوا۔ ایسے میں اس جلوس عزا کو احسن اور پرامن طریقے سے انجام دینے کی خاطر جہاں ضلع انتظامیہ نے اپنے طور پر تیاریاں عمل میں لائی ہیں۔ وہیں سکیورٹی کے اعتبار سے پولیس نے بھی معقول انتظامیہ کیے ہیں۔

اس موقع پر صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا کہ عاشورہ کے دن کے تعلق سے صاف پانی کی فراہمی، بجلی، صفائی ستھرائی اور صحت کی خدمات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ عزادار نے بھی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جس کے نتیجے میں عاشورہ کا یہ جلوس اپنے روایتی راستوں سے بہتر اور پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔

ادھر آئی جی پی کشمیر ودھی کمار بردی نے کہا کہ جموں وکشمیر کی پولیس کی جانب سے حفاظت کے معقول انتظامات کیے گیے ہیں۔ جگہ جگہ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ وی کے بردی نے مزید کہا کہ بٹہ کدل لال بازار سے زڈی بل سے جن راستوں سے جلوس عزا گزرا ان راستوں پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رہے اور عاشورہ جلوس بھی پرامن اور احسن طریقے سے انجام پائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لال چوک سے زڈی بل تک جلوس کا اجازت نہ دینا صوبائی انتظامیہ کا فیصلہ ہے تاہم امن وقانون کی صورتحال کو برقرار رکھنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ زڈی بل علاقے کے علاوہ وادی کے دیگر شیعہ اکثریتی والے علاقوں میں تعزیہ، علم اور ذوالجناح کے چھوٹے بڑے جلوس نکالے گئے۔ جن میں عزاداروں کی کثیر تعداد نے غم حسین میں ماتم، گریہ وزاری اور سینہ کوبی کی۔ جب کہ اختتام پر مرکزی امام بارگاہوں میں شام غریباں کی مجالس کا اہتمام بھی ہورہا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی معیاد میں توسیع

Next Post

امید ہے کہ انتخابات سے پہلے ریاستی درجہ بحال ہو جائے گا: عمر عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان میں  مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

پاکستان میں مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

06/02/2026
میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

06/02/2026
گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

06/02/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

بیوروکریٹس کا تیار کردہ، سیاسی سمت سے محروم: سجاد لون کا جموں و کشمیر بجٹ پر شدید تنقید

06/02/2026
دہلی دھماکہ کیس: این آئی اے کا اننت ناگ میڈیکل کالج میں چھاپہ، دستاویز ضبط

دہلی دھماکہ کیس: این آئی اے کا اننت ناگ میڈیکل کالج میں چھاپہ، دستاویز ضبط

06/02/2026
اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کا چناب ویلی اور پیر پنجال خطوں کے لیے ریل رابطہ قائم کرنے کا مطالبہ

06/02/2026
Next Post
نیشنل کانفرنس خواتین زیرویشن بل کے خلاف نہیں ہیں: عمر عبداللہ

امید ہے کہ انتخابات سے پہلے ریاستی درجہ بحال ہو جائے گا: عمر عبداللہ

فوجی اہلکاروں کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا : الطاف ٹھاکر

فوجی اہلکاروں کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا : الطاف ٹھاکر

ڈوڈہ حملہ: پولیس نے او جی ڈبلیو نیٹ ورک پر کریک ڈاؤن تیز کردیا

ڈوڈہ حملہ: پولیس نے او جی ڈبلیو نیٹ ورک پر کریک ڈاؤن تیز کردیا

کشمیر میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی

کشمیر میں گرمیوں کی چھٹیوں میں کوئی توسیع نہیں:محکمہ تعلیم

کشمیر میں یوم عاشورا کے موقع پر درجنوں ماتمی جلوس برآمد

کشمیر میں یوم عاشورا کے موقع پر درجنوں ماتمی جلوس برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »