امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: شمالی ضلع بانڈی پورہ کے گریز علاقے میں کمسن لڑکا نہانے کے دوران پانی میں غرقآب ہوا اور بعد ازاں اس کی لاش باز یاب کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق بانڈی پورہ کے گریز علاقے میں کمسن لڑکا جس کی شناخت فرمان مجید ولد مجید لون ساکن مکر کوٹ گریزکے بطور ہوئی ہے کشن گنگا میں نہا رہا تھا کہ اس دوران پانی کے تیز بہاو نے اس کو بہا کر لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور انتھک کوشش کے بعد لڑکے کی لاش باز یاب کی گئی۔
قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی گئی۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔(یو این آئی)