امت نیوز ڈیسک //
سوپور، 04 اگست: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے رفیع آباد علاقے میں اتوار کی علی الصبح ایک حادثے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سوپور-رفیع آباد روڈ پر وجیبل کے مقام پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار سڑک سے پھسل کر نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں اس پر سوار تمام افراد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے جی ایم سی بارہمولہ لے جایا گیا جہاں سے ایک زخمی، جس کی شناخت سمیر احمد ڈار 45، ولد محمد رمضان ڈار، خواجہ گلگت سوپور کے طور پر کی گئی ہے، کو خصوصی علاج کے لیے سکمز سری نگر ریفر کیا گیا ہے۔ دیگر دو زخمیوں کی شناخت وسیم بشیر ڈار 35 سالہ ولد بشیر احمد ڈار ساکن مہراج پورہ سوپور اور امتیاز احمد میر 60 سالہ ولد غلام نبی میر ساکن چیکرودے خان سوپور کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا، پولیس اہلکار نے بھی سڑک حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے، مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔