• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ہائی کورٹ سے سرکاری زمینوں پر قائم پرائیویٹ اسکولوں کو ملی بڑی راحت

ہائی کورٹ سے سرکاری زمینوں پر قائم پرائیویٹ اسکولوں کو ملی بڑی راحت

by امت ڈیسک
10/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: ہائی کورٹ جموں و کشمیر اینڈ لداخ نے اُن پرائیویٹ اسکولوں کو بڑی راحت دی ہے جو کمیونٹی اور سرکاری زمینوں پر قائم ہیں۔ 15 اپریل 2022 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کو آئین کے خلاف قرار دینے کی درخواست کی گئی تھی جس پر عدالت نے اس کی سماعت کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس تاشی ربستان نے اپنے فیصلے میں کہا کہ "جہاں اسکول کچرائی یا سرکاری زمین وغیرہ پر چلائے جا رہے ہیں وہاں درخواست دہندگان یا تو ملکیتی زمین حاصل کر سکتے ہیں یا وہ محکمہ تعلیم یو ٹی جموں وکشمیر کے پرنسپل سیکرٹری یا جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن سے رجوع کر سکتے ہیں اور زمین کے تبادلے کی درخواست دے سکتے ہیں۔ جیسا کہ لینڈ ریونیو ایکٹ یا کسی دوسرے قابل اطلاق قانون کے تحت دستیاب ہو سکتا ہے۔”

تمام اسکول مالکان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آج سے چار ہفتوں کے اندر اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔ "محکمہ تعلیم جموں وکشمیر کے پرنسپل سیکرٹری اور بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کو موصول ہونے والی درخواستوں کو خود یا کمیٹی کے ذریعے جس میں محکمہ تعلیم کے سینئر افسران یا بورڈ آف اسکول ایجوکیشن، محکمہ مال یا کسی دوسرے متعلقہ محکمہ کے افسران شامل ہوں گے چار ماہ کے اندر فیصلہ کیا جائے۔

جب تک زمین کے حقوق فراہم نہیں کیے جاتے تمام درخواست دہندگان کو اسکول چلانے کی اجازت دی جائے گی۔ عدالت عالیہ کے احکامات کے مطابق اسکول موجودہ حالت میں رہیں گے جب تک حکومت کوئی فیصلہ نہیں کرتی ہے۔

ادھر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن جموں و کشمیرنے اس عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ یہ حکم لاکھوں غریب طلباء کے مستقبل کے لیے سود مند ثابت ہوگا۔ اس حکم سے ان تمام طلباء کے کیریئر کو برباد ہونے سے بچایا جا سکتا یے جو اس طرح کے اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کشمیر پولیس نے چار عسکریت پسندوں کے خاکے جاری کیے

Next Post

کوکرناگ اننت ناگ میں جھڑپ شروع

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
Next Post
سرنکوٹ پونچھ میں مسلح ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپ شروع

کوکرناگ اننت ناگ میں جھڑپ شروع

اسمبلی کمپلیکس اور ایم ایل اے ہاسٹلوں کی تزئین و آرائش کا کام جلد شروع کیا جائے: اتل ڈلو

اسمبلی کمپلیکس اور ایم ایل اے ہاسٹلوں کی تزئین و آرائش کا کام جلد شروع کیا جائے: اتل ڈلو

کوکرناگ انکاؤنٹر: فوج کے دو اہلکار زخمی، آپریشن جاری

کوکرناگ انکاؤنٹر: فوج کے دو اہلکار زخمی، آپریشن جاری

پونچھ کے دیگوار سیکٹر میں جنگجو مخالف آپریشن کا آغاز

اننت ناگ جھڑپ : دو فوجی ہلاک، تین زخمی ،آپریشن جاری

کشمیر کے اسکولوں میں اوقات کار میں تبدیلی کی گئی

کشمیر کے اسکولوں میں اوقات کار میں تبدیلی کی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »