امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے دمہل ہانجی پورہ علاقے میں جمعرات کو بادل پھٹنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔
خبر رساں ایجنسی کے این او نے ایک اہلکار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ بادل پھٹنے سے ڈی ایچ پورہ کے بنوارڈ علاقے میں آگ لگ گئی اور اس کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق بادل پھٹنے سےایک شخص کی موت ہو گئی، جب کہ دوسرا زخمی ہوا۔ پولیس اور سول انتظامیہ موقع پر موجود ہے۔ مہلوک کی شناخت مختار احمد چوہان ولد محمد حسین چوہان ساکنہ بنوارڈ بالا کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی شخص کی شناخت رفاقت احمد چوہان ولد محمد حسین چوہان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ بنگورڈ بالا کا رہنے والا ہے۔ تحصیلدار ڈی ایچ پورہ زاہد احمد نے کے این او کو بتایا کہ ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔