امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 28 اگست: شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ٹنگڈار علاقے میں بدھ کی دیر رات ایل او سی پر جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
جی این ایس تک پہنچنے والی اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے ٹنگڈار میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بھی جی این ایس کو عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کی۔(جی این ایس )










