امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 01 ستمبر : پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے چیف ترجمان کے طور پر خدمات انجام دینے والے سہیل بخاری نے انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کی کر لی ۔
اس سے کچھ روز قبل ٹکٹ نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر بخاری نے پی ڈی پی کو خیر آباد کہہ دیا تھا۔
سہیل بخاری نے آج کانگریس صدر دفتر سرینگر میں کانگریس پارٹی میں باضابطہ شمولیت کی۔ ان کا پارٹی صدر طارق حمید قرہ نےاستقبال کیا۔