• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
این سی اقتدار میں آئی تو افسپا ہٹانے کو ترجیح دے گی: عمر عبداللہ

این سی اقتدار میں آئی تو افسپا ہٹانے کو ترجیح دے گی: عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
01/09/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی حکومت میں آئی تو جموں و کشمیر سے افسپا (AFSPA) ہٹانے کو ترجیح دے گی۔ وہ "کشمیری نوجوانوں کو درپیش غیر منصفانہ ہراسانی” کو ختم کر دے گی، نے ہفتہ کو کہا۔

2012 میں جب عمر عبداللہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ تھے تو اس دوران بھی انہوں نے مسلح افواج کو حاصل خصوصی اختیارات والے متنازع قانون ‘افسپا’ کو ہٹانے کی کوشش کی تھی۔

اس دوران انہوں نے یہاں تک اعلان کیا تھا کہ ان دور حکومت میں افسپا کو منسوخ کر دیا جائے گا لیکن ان کی اس تجویز کو فوج کی طرف سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ "پارٹی (نیشنل کانفرنس) ہمارے منشور میں بیان کردہ وعدوں کو پورا کرنے کے لیے اپنی غیر متزلزل لگن کا اعادہ کرتی ہے۔ ایک بار اقتدار میں آنے کے بعد این سی کی حکومت افسپا کو ہٹانے کو ترجیح دے گی اور کشمیری نوجوانوں کو درپیش غیر منصفانہ ہرسانی کا خاتمہ کرے گی۔”

نیشنل کانفرنس کے رہنما نے کہا کہ ان کی پارٹی پاسپورٹ کی تصدیق کے عمل کو ہموار کرنے، بے روزگاروں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ ہر گھر کو ضروری وسائل تک رسائی، راشن میں اضافہ اور قابل اعتماد خدمات فراہم کی جائیں۔ پارٹی کے منشور کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے عبداللہ نے کہا کہ یہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی امنگوں کی صحیح معنوں میں عکاسی کرتا ہے۔

گاندربل سیٹ سے اسمبلی انتخابات لڑ رہے عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس بی جے پی کے خلاف خوف کے ہتھکنڈوں کا استعمال کر کے انتخابات جیتنے میں دلچسپی نہیں رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے عمر عبداللہ اور ان کی اہلیہ پائل عبداللہ کو ثالثی کے لیے پیش ہونے کا حکم دیا

"اس کے بجائے، پارٹی نے ایک جامع منشور تیار کیا ہے جو کاریگروں، بیروزگار نوجوانوں، کسانوں، ٹرانسپورٹروں، ہوٹل والوں، تاجروں سمیت سبھی کے خدشات کو دور کرتا ہے۔ منشور نہ صرف مسائل کی نشاندہی کرتا ہے بلکہ ان سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ایک واضح روڈ میپ بھی پیش کرتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کی 90 رکنی اسمبلی کے انتخابات تین مرحلوں میں 18 ستمبر، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوں گے اور نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ نیشنل کانفرنس اور کانگریس میں سیٹ شیئر کرتے ہوئے بالترتیب 51 اور 32 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

این سی اور کانگریس کا اتحاد صرف ایک فلمی ڈرامہ: ترون چگ

Next Post

پی ڈی پی کے سابق چیف ترجمان سہیل بخاری کانگریس میں شامل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
پی ڈی پی کے سابق چیف ترجمان سہیل بخاری کانگریس میں شامل

پی ڈی پی کے سابق چیف ترجمان سہیل بخاری کانگریس میں شامل

ہماری لڑائی صرف بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہے: وحید پرہ

ہماری لڑائی صرف بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہے: وحید پرہ

علیحدگی پسند رہنما سلیم گیلانی پی ڈی پی میں شامل

علیحدگی پسند رہنما سلیم گیلانی پی ڈی پی میں شامل

جموں و کشمیر کے نوجوان ‘مودی اینڈ کمپنی’ کو باہر نکلنے کا دروازہ دکھائیں گے: کھرگے

جموں و کشمیر کے نوجوان 'مودی اینڈ کمپنی' کو باہر نکلنے کا دروازہ دکھائیں گے: کھرگے

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

سوپور میں جھگڑے کے دوران شخص کا مبینہ قتل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »