امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے عمر عبداللہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بی جے پی کے ساتھ اپنے دور اقتدار میں یہاں پوٹا لایا اور شاہتوس پر پابند عائد کی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نے بی جے پی کے ساتھ مشروط اتحاد کیا تھا۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا:’عمر صاحب جب بی جے پی میں وزیر تھے تو انہوں نے پوٹا لایا، شاہتوس پرپابندی لگوائی اور وہ پاکستان پر حملہ کرنے کی وکالت کرتے تھے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘لیکن ہم نے بی جے پی کے ساتھ مشروط اتحاد کیا،ہم نے 12 ہزار نوجوانوں کے ایف آئی آر واپس لئے، دلی سے ایک بڑا وفد حریت کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے لایا اور سیز فائر کرایا’۔
محبوبہ مفتی نے کہا: ‘ہم سچ کہتے ہیں مخالفت نہیں کرتے ہیں، نیشنل کانفرنس کے پاس سٹھ ایم ایل اے ہوتے تھے ہمارے پاس اس سے تین گنا کم تھے اس کے بعد ان کی بھی کارکردگی دیکھئے اور ہماری کارکرد گی بھی دیکھئے’۔
انہوں نے کہا: ‘نیشنل کانفرنس نے 70 برسوں میں سے 40 برسوں تک حکومت کی پی ڈی پی نے انتہائی کم وقت کے لئے حکومت کی اس میں بھی دونوں جماعتوں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیاجائے’۔