• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سابق عسکریت پسند این سی، پی ڈی پی کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں: رام مادھو

سابق عسکریت پسند این سی، پی ڈی پی کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں: رام مادھو

by امت ڈیسک
04/09/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : نیشنل کانفرنس (این سی) اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) پر تنقید کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور سابق صدر رام مادھو نے دعویٰ کیا کہ ’’سابق عسکریت پسند این سی اور پی ڈی پی کے لیے انتخابی مہم چلا رہے ہیں، لیکن لوگ ان خاندانی جماعتوں کو مسترد کرکے بی جے پی کو مکمل اکثریت دیں گے۔‘‘

سرینگر میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے رام مادھو نے کہا کہ ان کے پاس معلومات ہیں کہ این سی اور پی ڈی پی عسکریت پسندوں کی حمایت لے رہے ہیں جبکہ سابق عسکریت پسند ان کے لیے مہم چلا رہے ہیں۔ رام مادھو، لالچوک حلقے سے بی جے پی کے امیدوار اعجاز حسین کے ہمراہ تھے جب وہ اپنا نامزدگی فارم جمع کروا رہے تھے۔

رام مادھو کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سابق علیحدگی پسند رہنما اور ان کے رشتہ دار مین اسٹریم سیاسی جماعتوں میں شامل ہو کر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، اور بی جے پی کی حکومت یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ وادی میں عسکریت پسندی آخری سانسیں لے رہی ہے۔ رام مادھو نے مزید کہا کہ ’’عوام، بی جے پی کو ووٹ دیں گے اور پارٹی کو مکمل اکثریت دے کر اپنی حکومت بنانے کا موقع دیں گے۔ مجھے امید ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ ان جماعتوں کو مسترد کر دیں گے جنہوں نے سابق ریاست کو دہشت گردی اور تباہی کی طرف دھکیل دیا۔‘‘

سابق بھاجپا صدر رام مادھو کو حال ہی میں بی جے پی نے جموں و کشمیر میں انتخابات کا انچارج نامزد کیا ہے۔ وہ 2014 میں بی جے پی اور پی ڈی پی کے درمیان حکومت سازی کے وقت اہم رابطہ کار تھے، جب دونوں جماعتوں نے مل کر حکومت بنائی تھی، تاہم یہ حکومت صرف 3 سال تک چلی اور 2018 میں ختم ہو گئی۔

رام مادھو نے ان پابندی شدہ مذہبی و سیاسی تنظیم جماعت اسلامی کے انتخابات میں حصہ لینے والے سابق ارکان اور آزاد امیدواروں کی حمایت کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا: ’’یہ ایک خوش آئند تبدیلی ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے انتخابات سے دوری اختیار کی تھی، اب شفاف انتخابات کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کا نتیجہ ہے کہ جموں و کشمیر میں منصفانہ انتخابات ہو رہے ہیں۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

انجینئر رشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج

Next Post

بھاجپا کو محبت سے شکست دیں گے: راہل گاندھی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
Next Post
بھاجپا کو محبت سے شکست دیں گے: راہل گاندھی

بھاجپا کو محبت سے شکست دیں گے: راہل گاندھی

جیسے ہی کانگریس کرناٹک جیت گئی، عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی میں جموں و کشمیر کے انتخابات کرانے کی ہمت نہیں ہوگی

بھاجپا آزاد امید واروں کو سپورٹ کر رہی ہے: عمر عبداللہ

جموں کشمیر کی  صنعتی پالیسیاں اور امن و امان سرمایہ کاری کےسازگار  ہیں:امیت شاہ

وزیر داخلہ امیت شاہ کا 6 ستمبر کو دورہ جموں، پارٹی منشور جاری کریں گے

عمر عبد اللہ نے سر سے ٹوپی اتار کر لوگوں کے سامنے جوڑے ہاتھ

عمر عبد اللہ نے سر سے ٹوپی اتار کر لوگوں کے سامنے جوڑے ہاتھ

بھاجپا کو محبت سے شکست دیں گے: راہل گاندھی

مرکز میں حکومت بننے پر جموں کشمیر کو ریاست کا درجہ دینا ہمارا پہلا قدم ہوگا: راہل گاندھی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »