امت نیوز ڈیسک //
پلوامہ : عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید نے آج ضلع پلوامہ کا دور کیا جہاں انہوں نے محتلف علاقوں سے ایک ریلی نکالی۔ اس دوران انہوں نے پارٹی کے کئی امیدوارں کے حق میں انتحابی مہم چلائی۔ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت 18 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور جبکہ ایک روز بعد انتحابی مہم ختم ہوجائے گی، جس کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ آزاد امیدوارں نے اپنی انتخابی مہم میں تیزی پیدا کردی ہے۔ امیدوار ووٹرز کو راغب کرنے کےلئے کوشاں ہیں۔
اس سلسلے میں عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید نے ضلع پلوامہ میں پارٹی کے امیدوارں کی انتحابی مہم میں شرکت کی جس دوران انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پارٹی کے امیدوارں کے حق میں ووٹ دیں۔ اے آئی پی سربراہ انجینئر رشید نے رلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس میری رہائی سے ناخوش ہے، جو ان کے بیانات سے صاف ظاہر ہوتا ہیں۔ انہوں نے مزید کہا مسلہ کشمیر کا حل کشمیر عوام کی امنگوں کے مطابق کیا جانا چاہیے جس کا ذکر میں پہلے بھی کرتا تھا۔ انہوں نے سیکولر جماعتوں کو حمایت دینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔










