امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 20 ستمبر: جمعہ کی شام ریاسی علاقے میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم نے ایک خاص ان پٹ پر ریاسی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
افسر نے مزید کہا کہ جیسے ہی مشترکہ ٹیم مشتبہ علاقے کی طرف پہنچی، چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے مشترکہ پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک تصادم شروع ہوا۔
دریں اثنا، ڈسٹرکٹ پولیس ریاسی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، مخصوص انٹیلی جنس کی وصولی پر، آج تقریباً 13:00 بجے ایک آپریشن شروع کیا گیا۔ پی ایس چسانہ کے شکاری علاقے میں رابطہ قائم کیا گیا ہے۔(جی این ایس )








