امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے سرنکوٹ میں سیکورٹی فورسز نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران ملی ٹینٹ معاون کو حراست میں لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے سرنکوٹ کے ڈونڈاک علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران ایک ملی ٹینٹ معاون کو حراست میں لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملی ٹینٹ معاون کے قبضے سے چار ہینڈ گرینیڈ برآمد کئے گئے ہیں۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں۔