امت نیوز ڈیسک //
سری نگر/جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے منگل کے روز اپنے پہلے سیشن کے اجلاسوں کے لئے ایک عارضی کیلنڈر جاری کیا ہے جس کا آغاز 4نومبر کوسپیکر کے اِنتخاب سے ہوگا جس کے بعدلیفٹیننٹ گورنرکا خطاب ہوگا۔ج
جموں و کشمیر اسمبلی کے عبوری سپیکر مبارک گل کی طرف سے آج یہاں جاری ایک مکتوب کے مطابق 5 نومبر کے اجلاس میں تعزیتی ریفرنس ہوں گے، لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث 6 اور 7 نومبر کو ہوگی جبکہ 8 نومبر کو ایل جی کے خطاب پر بحث کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔