امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 6 نومبر؛ شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے لولاب جنگلات میں بدھ کو رات بھر جاری رہنے والی گولی باری میں ایک نامعلوم جنگجو مارا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے جی این ایس کو بتایا کہ کل دیر شام شروع ہونے والے آپریشن میں ایک جنگجو مارا گیا ہے۔ علاقے میں آپریشن تاحال جاری ہے۔
منگل کی دیر شام، پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے کچھ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع ملنے کے بعد لولاب کے جنگلات میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
ادھر آخری اطلاعات ملننے تک علاقے میں جھڑپ جاری تھی۔










