• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے درمیان جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی سے متعلق قرارداد منظور

کشمیر اسمبلی میں قرارداد پر ہاتھا پائی، اراکین نے لگائے اللہ اکبر اور جے شری رام کے نعرے

by امت ڈیسک
07/11/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں و کشمیر اسمبلی میں آج زبردست ہنگامہ ہوا۔ اسمبلی میں آرٹیکل 370 اور اس سے متعلق حکومت کی قراداد پر ہنگامہ اس قدر بڑھ گیا کہ نوبت ہاتھا پائی تک آ گئی۔ آج اسمبلی میں اس وقت ہنگامہ شروع ہو گیا جب آزاد رکن اسمبلی اور انجینئر رشید کے بھائی شیخ خورشید نے ایک بینر دکھاتے ہوئے دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ شیخ خورشید بینر لے کر ایوان کے ویل میں پہنچ گئے جس پر لکھا تھا کہ "ہم آرٹیکل 370 اور 35A کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔”

وہیں اپوزیشن لیڈر اور بی جے پی کے رکن اسمبلی سنیل شرما نے ان کے بینر کی مخالفت کی، نیز خصوصی حیثیت پر حکومت کی قرارداد کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا۔ اسی ہنگامہ آروائی کے بیچ بی جے پی کے قانون ساز وکرم رندھوا اور خورشید کے درمیان باقاعدہ ہاتھا پائی ہوگئی۔ خورشید کی حمایت پیپلز کانفرنس کے قانون ساز سجاد لون اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے وحید پرہ اور ٹریژری بنچوں کے قانون سازوں آگے آئے۔

دوسری طرف بی جے پی کے دیگر اراکین اسمبلی بھی خورشید پر حملہ آور ہو گئے اور ان سے بینر چھین لیا۔ بی جے پی ایم ایل ایز نے وہ بینر پھاڑ دیا۔ زبردست ہنگامہ آرائی کے بعد اسپیکر رحیم راتھر نے ایوان کی کارروائی 15 منٹ کے لیے ملتوی کر دی۔

اللہ اکبر اور جے شری رام کے نعرے
15 منٹ بعد ایوان کی کارروائی بحال ہوئی تو بی جے پی ایم ایل اے سنیل شرما نے حکومت پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تم لوگوں نے خصوصی حیثیت کے نام پر کشمیر کے لوگوں کا قتل کیا۔

ان کے اس الزام پر ایوان میں ایک بار پھر ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ اس دوران بی جے پی اراکین نے جے شری رام کے نعرے لگانے شروع کر دیے۔ بی جے پی کے جواب میں این سی کے رکن اسمبلی ہلال لون نے بھی اللہ اکبر کا نعرہ لگایا۔

یہ جموں و کشمیر اسمبلی اجلاس کا چوتھا دن تھا اور یہ مسلسل دوسرا دن ہے جب خصوصی حیثیت کی بحالی اور دفعہ 370 اور 35 اے کے معاملے پر پوری کارروائی ہنگامے اور التوا کی نذر ہو گئی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز نائب وزیر اعلیٰ نے خصوصی درجے پر ایک قرارداد پیش کی تھی جس مسلسل ہنگامہ ہو رہا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

دسویں سے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 15 فروری 2025 تک منعقد کرنے کا حکم جاری

Next Post

اننت ناگ: تلکھن بجبہاڑہ میں منشیات فروش کی 1.2 کروڑ کی جائیداد قرق

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
اننت ناگ: تلکھن بجبہاڑہ میں منشیات فروش کی 1.2 کروڑ کی جائیداد قرق

اننت ناگ: تلکھن بجبہاڑہ میں منشیات فروش کی 1.2 کروڑ کی جائیداد قرق

ریاسی سڑک حادثے میں تین افراد جاں بحق، تین دیگر زخمی

ریاسی سڑک حادثے میں تین افراد جاں بحق، تین دیگر زخمی

نیشنل کانفرنس کو ہمارے قرار داد کی تائید کرنی چاہئے: سجاد لون

نیشنل کانفرنس کو ہمارے قرار داد کی تائید کرنی چاہئے: سجاد لون

این سی نے ضرورت پڑنے پر ہمیشہ دلی کا ساتھ دیا ہے: وحید پرہ

این سی نے ضرورت پڑنے پر ہمیشہ دلی کا ساتھ دیا ہے: وحید پرہ

ایوان کے تقدس کو پامال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی : سپیکر عبدالرحیم راتھر

ایوان کے تقدس کو پامال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی : سپیکر عبدالرحیم راتھر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »