• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

منقسم خاندان جدائی کا درد و کرب سمجھا جائے اور مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کریں: میرواعظ

by امت ڈیسک
08/11/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے مہاجر ملت، مفسر قرآن میرواعظ مولانا محمد یوسف شاہ کے فرزند ارجمند میرواعظ مولوی محمد احمد، جن کا گزشتہ دنوں پاکستان میں انتقال ہوا تھا، کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ وہ ایک اعلیٰ کردار کے حامل انسان، ایک ممتاز اور باکمال مذہبی رہنما عالم اور دانشور تھے۔ جن کی بے لوث اور انمول خدمات نے ان کو کشمیر کے باہر بھی ایک منفرد شناخت عطا کی تھی۔

کئی دنوں کی نظر بندی کے بعد مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل ایک اجتماع سے خطاب کے دوران میرواعظ نے مرحوم مولوی محمد احمد صاحب کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس چیز نے انہیں وسیع پیمانے پر عوام میں متعارف کرایا تھا، وہ ان کا ریڈیو آزادکشمیر سے روزانہ کی بنیادوں پر مہاجر ملت مفسر قرآن کی کشمیری زبان میں قرآن مجید کی تفسیر ”بیان الفرقان“ کا اپنی زبان میں نشر کرنا تھا اور اس طرح انہوں نے گھر گھر قرآن کریم کا پیغام پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ ہمیں مولوی محمد احمد شاہ صاحب کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور ہم بارہا یہ واضح کرچکے ہیں کہ تقسیم کی وجہ سے کشمیر کے متعدد خاندان جدائی کا درد کئی دہائیوں سے سہہ رہے ہیں اور یہ مسئلہ کشمیر کا انسانی پہلو ہے اور ہم ہندوستان اور پاکستان کے ارباب اختیار و اقتدار سے اپیل کرنا چاہتے ہیں کہ وہ مسئلہ کشمیر کے اس انسانی پہلو کو سمجھیں اور اس مسئلہ کی وجہ سے جو منقسم خاندان جدائی کا درد و کرب سہہ رہے ہیں، اس کو ختم کرنے کے لیے اس مسئلہ کا کوئی قابل قبول اور منصفانہ حل تلاش کریں۔

میرواعظ نے کہا کہ مرحوم و مغفور کشمیر کی کئی دہائیوں پر محیط تاریخ کے عینی گواہ تھے اور جب ان کی عمر صرف 17 سال کی تھی تو اپنے والد محترم کی مہاجرت کے بعد اپنی شریک حیات جو میری حقیقی پھوپھی اور حضرت شہید ملت کی ہمشیر بھی تھیں سرحد کے اُس پار چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ مرحوم نے وطن سے دور مہاجرت کے عالم میں وفات پائی اور شدید خواہش کے باوجود ان کو اپنے وطن میں آنے کی اجازت نہیں دی گئی، کیونکہ ان کے والد گرامی حضرت مہاجر ملت کو بھی حکومت ہند اپنی شرائط پر کشمیر آنے کی اجازت دینا چاہتی تھی، لیکن انہوں نے ان ذلت آمیز شرائط کو ٹھکرا کر مہاجرت کی زندگی کو ہی ترجیح دی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سنڈے مارکیٹ گرینیڈ حملہ کیس حل، پولیس نے کیا تین افراد کو گرفتار

Next Post

خصوصی درجہ کہیں یا دفعہ 370، یہ ایک ہی بات ہے: عبدالرحیم راتھر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
ایوان کے تقدس کو پامال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی : سپیکر عبدالرحیم راتھر

خصوصی درجہ کہیں یا دفعہ 370، یہ ایک ہی بات ہے: عبدالرحیم راتھر

جموں و کشمیر اسمبلی اجلاس کا دوسرے روز آغاز، انتقال کرجانے والے ارکان کو خراج

جموں و کشمیر اسمبلی کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی

پی ڈی پی کی دفعہ370 پر قرار داد صرف ’کیمروں‘ کے لئے ہے: عمر عبداللہ

مرکز سے زیادہ توقعات نہیں: عمر عبداللہ اسمبلی سے خطاب

این سی ممبران نے جماعت اسلامی کو غدار قرار دیا جو ناقابل برداشت ہے :وحید الرحمن پرہ

این سی ممبران نے جماعت اسلامی کو غدار قرار دیا جو ناقابل برداشت ہے :وحید الرحمن پرہ

میں عسکریت پسند بننا چاہتا تھا،لیکن…: قیصر جمشید لون

میں عسکریت پسند بننا چاہتا تھا،لیکن...: قیصر جمشید لون

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »