امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 10 نومبر: جموں و کشمیر حکومت نے مشترکہ مسابقتی امتحان-2024 کے امیدواروں کی عمر کی بالائی حد میں نرمی کی ہے۔
ایک نوٹیفکیشن میں، جس کی ایک کاپی نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور کے پاس ہے، کے مطابق اوپن میرٹ کے امیدواروں، ریزرو کیٹیگری اور ان سروس کے امیدواروں اور جسمانی طور پر معذور امیدواروں کے لیے بالترتیب عمر کی حد بالترتیب 35، 37 اور 38 سال ہو گی۔











