• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امرناتھ یاترا، ایل جی منوج سنہا نے لیا انتظامات کا جائزہ

نوجوانوں اور پورے معاشرے کو متحد ہو کر ایسے عناصر کو شکست دینا ہو گی:منوج سنہا

by امت ڈیسک
13/12/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نوجوان خوف سے پاک، بدعنوانی سے پاک اور ترقی پر مبنی جدید معاشرہ چاہتے ہیں تاہم کچھ قوتیں اب بھی اندرون ملک سرگرم ہیں اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ نوجوانوں اور پورے معاشرے کو متحد ہو کر ایسے عناصر کو شکست دینا ہو گی۔سی این آئی کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جنرل زوراور سنگھ آڈیٹوریم میں کے سی انٹرنیشنل اسکول جموں کے سالانہ دن کی تقریب سے خطاب کیا۔ لیفٹنٹ گورنر نے اسکول کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلباءکو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اپنے خطاب میں لیفٹنٹ گورنر نے طلبائکو خواب بگاڑنے کی ترغیب دی۔ اپنے آپ پر یقین رکھیں اور اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے توجہ اور استقامت کے ساتھ محنت کریں۔انہوں نے کہا ”میں نے ہمیشہ نوجوانوں کی توانائی، اختراع اور عزم کی تعریف کی ہے اور میں دیکھ رہا ہوں کہ ہمارے نوجوان تبدیلی میں سب سے آگے ہیں۔ “ انہوں نے کہا کہ نوجوان خوف سے پاک، بدعنوانی سے پاک اور ترقی پر مبنی جدید معاشرہ چاہتے ہیں۔ تاہم کچھ قوتیں اب بھی اندرون ملک سرگرم ہیں اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور پورے معاشرے کو متحد ہو کر ایسے عناصر کو شکست دینا ہو گی۔لیفٹنٹ گورنر نے نوجوانوں سے مزید کہا کہ وہ مشترکہ مقصد کے ساتھ آگے بڑھیں جو کہ وشوا گرو کے طور پر ہندوستان کے مقام کو دوبارہ حاصل کرنا ہے اور اپنے آپ کو ان آباءو اجداد کے حقیقی جانشین ثابت کرنا ہے جنہوں نے نالندہ، تکششیلا، وکرم شیلا جیسے عظیم تعلیمی مراکز قائم کیے تھے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر میں تعلیمی منظر نامے میں رونما ہونے والی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر نے تدریسی برادری سے کلاس روم لرننگ کو نئے سرے سے ایجاد کرنے اور طلباءکو رہنمائی فراہم کرنے پر زور دیا۔تعلیم کا مطلب ہے سیکھنا، معلومات کی فراہمی نہیں۔ صرف استاد اور طالب علم کی مصروفیت ہی طلبہ میں تجسس، تخلیقی صلاحیت اور تخیل پیدا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں زندگی بھر سیکھنے اور مسائل حل کرنے کی مہارتوں کو فروغ دینے اور تنقیدی سوچ، تخلیقی صلاحیتوں اور طلبائ کے درمیان تعاون کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک سازگار ماحول بنانا چاہیے۔انہوں نے سائنس اور سنسکر کے درمیان ٹھیک توازن برقرار رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی مضامین کے ساتھ ساتھ، ہماری توجہ قدر پر مبنی تعلیم پر ہونی چاہیے اور طلبہ کی انفرادیت کو پروان چڑھاتے ہوئے نئے خیالات، نئی اختراعات کو فروغ دینا چاہیے۔اس موقع پر، لیفٹیننٹ گورنر نے ہونہار طلباءکو مبارکباد پیش کی، اور علمی سرمائے اور انسانی سرمائے کو فروغ دینے میں زبردست تعاون کرنے پر اسکول کو مبارکباد دی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

میر واعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا گیا

Next Post

سالاسر سیوا سنستھان جودھپور نے 22 کشمیری ڈلیگیٹس کے لیے اعزازی تقریب کا اہتمام کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
Next Post
سالاسر سیوا سنستھان جودھپور نے 22 کشمیری ڈلیگیٹس کے لیے اعزازی تقریب کا اہتمام کیا

سالاسر سیوا سنستھان جودھپور نے 22 کشمیری ڈلیگیٹس کے لیے اعزازی تقریب کا اہتمام کیا

میر واعظ دنیا بھرکے پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں شامل

حکومت میرواعظ کے تئیں اختیار کی گئی پالیسی کو تبدیل کریں۔انجمن اوقاف

اسمبلی انتخابات :عمر عبداللہ کا مرکز پر اُن کے خلاف سازش کرنے کا الزام

’ون نیشن، ون الیکشن‘ معاملہ پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہئے : عمر عبداللہ

کشمیر کے کئی علاقوں میں ایس آئی اے کے چھاپے

کشمیر کے کئی علاقوں میں ایس آئی اے کے چھاپے

کولگام: عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کے معاملے میں ایک مکان ضبط

کولگام: عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کے معاملے میں ایک مکان ضبط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »