امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں و کشمیر پولیس کے کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) ونگ نے ہفتہ کو اننت ناگ کی ڈسٹرکٹ جیل مٹن اور کولگام ضلع کے دو گاؤں میں چھاپے مارے۔
ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ سی آئی کے کشمیر کے متعدد مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ "سی آئی کے ٹیمیں اننت ناگ کی ڈسٹرکٹ جیل مٹن پہنچی، توقع ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ جیل کے مختلف بلاکس/بیرکوں میں تلاشی لے گی۔ یہ تلاشی آپریشن ملی ٹینسی سے متعلق ایک معاملے کی جاری تحقیقات کا حصہ بتایا جاتا ہے جس میں تحقیقات کے دوران ڈسٹرکٹ جیل کے احاطے کے اندر سے تکنیکی دستخط پائے گئے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ چھاپوں کی منصوبہ بندی اور مجاز عدالت سے حاصل کردہ سرچ وارنٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔








