• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا راج بر قرار، زوجیلا پر شبانہ درجہ حرارت منفی 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا راج بر قرار، زوجیلا پر شبانہ درجہ حرارت منفی 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

by امت ڈیسک
15/12/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری درج ہونے کے باوجود ٹھٹھرتی سردیوں نے لوگوں کا حال بے حال کرکے رکھ دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران خشک موسم کے بیچ سردی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے۔

جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیاں وادی کا سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ زوجیلا پر منفی22.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

جنوبی کشمیر کے پلوامہ، اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی5.3 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی3.9 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 21 دسمبر تک موسم میں کسی بڑے پیمانے کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 14 دسمبر کو موسم مجومعی طو رپر خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ 15 دسمبر کو موسم ابر آلود مگر خشک ہی رہ سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وادی میں 16 اور 17 دسمبر کو بھی موسم عام طور پر خشک ہی رہے گا جبکہ بعد میں 18 سے 21 دسمبر تک موسم ابر آلود مگر خشک رہنے کا ہی امکان ہے۔

محکمے نے انی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ وادی میں اگلے تین دنوں کے دوران سردی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اہم گزرگاہوں اور اونچی جگہوں کی سڑکوں پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے اور برفانی حالات کے پیش نظر، سیاحوں/ مسافروں کو انتظامیہ کی طرف سے جاری ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں سرحد پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام، پاکستانی ڈرون اور منشیات برآمد

Next Post

انجینئر اتل سبھاش خودکشی معاملہ، بیوی سمیت 3 گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
انجینئر اتل سبھاش خودکشی معاملہ، بیوی سمیت 3 گرفتار

انجینئر اتل سبھاش خودکشی معاملہ، بیوی سمیت 3 گرفتار

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

کپوارہ میں غیر مقامی مزدور کی مشتبہ حالت میں لاش ملی

ون نیشن ون الیکشن “منصوبہ براہ راست جموں و کشمیر کی سیاسی، ثقافتی اور قانونی شناخت کیلئے خطرہ: وحید پرہ

ون نیشن ون الیکشن “منصوبہ براہ راست جموں و کشمیر کی سیاسی، ثقافتی اور قانونی شناخت کیلئے خطرہ: وحید پرہ

خاندانی سیاست کامیابی کیلئے ”زندگی بھر کا ٹکٹ“نہیں:عمر عبداللہ

خاندانی سیاست کامیابی کیلئے ”زندگی بھر کا ٹکٹ“نہیں:عمر عبداللہ

معروف طبلہ نواز ذاکر حسین کا امریکہ میں انتقال

معروف طبلہ نواز ذاکر حسین کا امریکہ میں انتقال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »