• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
منموہن سنگھ کی آخری رسومات مکمل اعزاز کیساتھ ادا

منموہن سنگھ کی آخری رسومات مکمل اعزاز کیساتھ ادا

by امت ڈیسک
28/12/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا ہفتہ کو یہاں نگم بودھ گھاٹ پر سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں اور ان کا جسد خاکی پنچ تتومیں ضم ہوگیا صدرجمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیل وانگچک، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو، ​​بی جے پی کے صدر اور مرکزی وزیر جے پی نڈا، دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی،کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، تینوں فوجوں کے سربراہوں کے ساتھ ساتھ کئی مرکزی وزراء، سفارت کاروں اور دیگر معززین نے شرکت کی قبل ازیں ان کے جسد خاکی کو کانگریس ہیڈکوارٹر میں آخری درشن کے لیے رکھا گیا تھا جہاں ان کے ارکان خاندان کے ساتھ ساتھ کانگریس کے کئی سرکردہ لیڈروں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس کے بعد ان کے جسد خاکی کو قافلے کے ساتھ نگم بودھ گھاٹ لایا گیا۔ ان کے آخری سفر کے لیے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے، لیکن نگم بودھ گھاٹ پر سخت حفاظتی انتظامات کی وجہ سے جو لوگ کانگریس ہیڈکوارٹر سے شو یاترا میں تقریباً 11 کلومیٹر پیدل چل کر گھاٹ پر پہنچے انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر سنگھ کا 92 سال کی عمر میں 26 دسمبر کو رات تقریباً 9 بجے دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں انتقال ہوگیا تھا۔ ڈاکٹر سنگھ کے انتقال کے بعد ان کی یادگار بنانے کو لے کر کانگریس اور بی جے پی کے درمیان کافی سیاست چل رہی ہے، حالانکہ حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ ایک ٹرسٹ بنا کر ڈاکٹر سنگھ کا سمادھی استھال بنایا جائے گا۔

ڈاکٹر سنگھ 2004 سے 2014 تک دو بار ملک کے وزیر اعظم رہے۔ اس سے قبل 1991 میں پی وی نرسمہا راؤ حکومت میں وزیر خزانہ کی حیثیت سے انہوں نے ملک میں لبرل اقتصادی اصلاحات نافذ کیں، جس سے ملک کی معیشت کو نہیں بلندی ملی۔

1954 میں پنجاب یونیورسٹی سے معاشیات میں ایم اے کرنے کے بعد کیمبرج سے فرسٹ کلاس سے اکنامکس (آنرز) کرکے انہوں نے 1962 میں آکسفورڈ سے ڈی فل کیا۔ وہ 1971 میں حکومت ہند کی وزارت تجارت میں اقتصادی مشیر، 1972 میں وزارت خزانہ میں چیف اکنامک ایڈوائزر اور 1980 سے 1982 تک پلاننگ کمیشن کے رکن بنے۔

ڈاکٹر سنگھ 1982-1985 تک ریزرو بینک کے گورنر رہے اور 1985 میں پلاننگ کمیشن کے نائب چیئرمین بنے۔ پھر انہیں 1990 میں وزیراعظم کا اقتصادی مشیر مقرر کیا گیا۔ وہ دہلی یونیورسٹی میں پروفیسر بھی رہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیر میں برف باری: امید ہے بجلی کی سپلائی جلد بحال ہو گی: وزیر اعلیٰ

Next Post

سری نگر میں سبھی محکمے متحرک، بجلی بحال، برف ہٹانے کا کام جاری :ڈپٹی کمشنر سری نگر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
سری نگر میں سبھی محکمے متحرک، بجلی بحال، برف ہٹانے کا کام جاری :ڈپٹی کمشنر سری نگر

سری نگر میں سبھی محکمے متحرک، بجلی بحال، برف ہٹانے کا کام جاری :ڈپٹی کمشنر سری نگر

حکومت نے نگم بودھ گھاٹ پر آخری رسومات ادا کرکے منموہن سنگھ کی توہین کی: راہول گاندھی

حکومت نے نگم بودھ گھاٹ پر آخری رسومات ادا کرکے منموہن سنگھ کی توہین کی: راہول گاندھی

روس نے ”غلطی“سے گرایا طیارہ ، پوتن نے مانگی معافی

روس نے ”غلطی“سے گرایا طیارہ ، پوتن نے مانگی معافی

جنوبی کوریا میں ہوائی جہاز کو بڑا حادثہ پیش آیا، 85 افراد ہلاک، رن وے سے پھسل گیا جہاز

جنوبی کوریا میں ہوائی جہاز کو بڑا حادثہ پیش آیا، 85 افراد ہلاک، رن وے سے پھسل گیا جہاز

جی ایم سی سری نگر نے ہارٹ اٹیک کو لے کر جاری کی ایڈوائزری

جی ایم سی سری نگر نے ہارٹ اٹیک کو لے کر جاری کی ایڈوائزری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »