امت نیوز ڈیسک //
ویب ڈیسک: چین کے علاقہ تبت میں شدید زلزے سے کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں جس کے نتیجے میں سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے علاقے تبت میں 7.1شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں ، نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو، بھارت کے شمال اور شمال مشرقی علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر کے مطابق چین میں اس کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 10 کلو میٹر بتائی جا رہی ہے، جب کہ زلزلے کا مرکز تبت کی ٹنگری کائونٹی تھا۔
چینی نیوز ایجنسی نے تبت کی ٹنگری کائونٹی میں زلزلے کے باعث گھر گرنے اور سو سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ متعدد زخمی بتائے گئے ہیں۔








