• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ سردیوں کا زور تیز، گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ سردیوں کا زور تیز، گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

by امت ڈیسک
08/01/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: وادی کشمیر میں موسم خشک ہے اور دن میں نحیف سی دھوپ بھی کھلی رہتی ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ ہونے سے لوگ رات بھر شدید سردیوں سے جھوج رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 15 جنوری تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 10 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 11 اور 12 جنوری کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے جبکہ جموں کے میدانی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں 13 سے 15 جنوری تک موسم ایک بار پھر مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں۔

ادھر مطلع صاف رہنے سے وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی ہے اور سیاحتی مقامات گلمرگ، پہلگام اور سونہ مرگ ادی کے سرد تریم علاقے رہے ہیں۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

جنوبی کشمیر میں واقع وادی کے ایک اور مشہور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی11.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سری نگر میں 21 دسمبر کو شبانہ درجہ حرارت منفی 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوکر رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جو گذشتہ 133 برسوں میں سری نگر میں ماہ دسمبر میں ریکارڈ ہونے والا تیسرا کم ترین درجہ حرارت ہے۔

سری نگر میں سال 1974 کے ماہ دسمبر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور 13 دسمبر سال 1964 کو شبانہ درجہ حرارت منفی 12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی0.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

جنوبی کشمیر کے پلوامہ، اننت ناگ، کولگام اورشوپیاں اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی3.1 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.5 ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ ہوا ہے۔

سائبیریا کے بعد دنیا کے دوسرے سرد ترین دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وادی میں سردیوں کا باد شاہ چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے جو 21 دسمبر سے شروع ہوکر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔

یہ چلہ ٹھٹھرتی سردیوں اور بھاری باری ک لئے مشہور ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بڈگام، نگروٹہ نشستوں کے ضمنی انتخابات برفباری کی وجہ سے ملتوی: الیکشن کمیشن

Next Post

ڈی ایس پیز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں گورنر سنہا نے سلامی لی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
Next Post
ڈی ایس پیز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں گورنر سنہا نے سلامی لی

ڈی ایس پیز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں گورنر سنہا نے سلامی لی

سری نگر میں دو کلیدی منشیات فروش گرفتار، 8 کلو ہیرائن بر آمد: پولیس

سری نگر میں دو کلیدی منشیات فروش گرفتار، 8 کلو ہیرائن بر آمد: پولیس

ایل جی نے قومی یوتھ فسٹیول میں شرکت کے لئے ایک دستے کو دلی روانہ کیا

ایل جی نے قومی یوتھ فسٹیول میں شرکت کے لئے ایک دستے کو دلی روانہ کیا

مسلح فوج کے خوف سے کشمیر میں پتھربازی نہیں ہو رہی: فاروق عبداللہ

جمہوری حکومت عوام کی راحت کیلئے برسرجہد:فاروق عبداللہ

کشمیر ٹرین سروس: کٹرہ – بانہال سیکشن پر حتمی فُل سپیڈ ٹرائل انجام دی گئی

کشمیر ٹرین سروس: کٹرہ – بانہال سیکشن پر حتمی فُل سپیڈ ٹرائل انجام دی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »