• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بھدوراہ : گیسٹ ہاوس میں تین نوجوان مردہ پائے گئے

اننت ناگ میں خاتون کا وحشیانہ قتل، لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے جلا کر دفن کیا گیا، ملزمان گرفتار

by امت ڈیسک
11/01/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پولیس نے عمران احمد خان نام کے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ عمران احمد پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو انتہائی سفاکی کے ساتھ قتل کر دیا۔ قتل کے بعد لاش ٹکڑے ٹکڑے کر کے جلا کر اپنے گھر کے گاؤ خانہ میں دفن کر دیا۔

یہ دل دہلا دینے والا واقعہ اننت ناگ ضلع کے عیشمقام پہلگام علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق عمران خان نے اپنی اہلیہ شبنم اختر کو اپنے آبائی علاقہ ضلع اننت ناگ کے ہالمولہ ہاپتناڈ عیشمقام علاقے میں بے رحمی سے قتل کیا۔ اس جرم کا ارتکاب گذشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں کیا گیا، جب کہ کیس کی تفتیش کے بعد ملزم کو 10 جنوری 2025 کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ کیس کی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے گذشتہ سال چار اکتوبر کو اپنی اہلیہ کو قتل کر کے اسے گاؤ خانہ میں دفن کر دیا۔ جرم کے بعد اس نے عیشمقام پولیس اسٹیشن میں اپنی بیوی کے بارے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی اور دس دن کے بعد اس نے اپنے گاؤخانہ میں دفن کی گئی لاش کو نکالا۔ اس کے بعد اس شخص نے اپنی بیوی کی لاش کے ٹکڑے کر دیے اور تمام اعضاء کو جلا کر دوبارہ دفن کر دیا۔

35 سالہ عمران احمد نے پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ کے دوران قبول کیا کہ اس نے گزشتہ سال چار اکتوبر کو اپنی ماں کی مدد سے اپنی بیوی کو قتل کیا اور اس کی لاش کو گاؤ خانہ میں جلا کر دفن کیا۔ پولیس نے بتایا کہ شبنم (مقتولہ خاتون) اس کی دوسری بیوی تھی اور عمران خان دوسری بیوی کو قتل کرنے کے بعد اپنی پہلی بیوی کے ساتھ رہتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں اس شخص کی ماں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس ٹیم نے ڈیوٹی مجسٹریٹ عیشمقام، ایف ایس ایل ٹیم اور ملزم کے ہمراہ جائے وقوعہ کی جانچ کی۔ تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے بال، کچھ ہڈیاں اور مقتولہ خواتین کا موبائل فون برآمد کیا۔ اس سلسلہ میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 01/2025 U/S 103(1) BNS,61(2) BNS ملزم شخص اور اس کی والدہ کے خلاف درج کیا گیا اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

شہریوں کی معلومات تک رسائی کو آسان بنانے کےلئے جموں وکشمیرحق معلومات آن لائن پورٹل کا آغاز

Next Post

2024 میں بانڈی پورہ اسپتال کی بہترین کارکردگی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
Next Post
2024 میں بانڈی پورہ اسپتال کی بہترین کارکردگی

2024 میں بانڈی پورہ اسپتال کی بہترین کارکردگی

کشمیر میں ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کا زور جاری، 18 جنوری تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کا زور جاری، 18 جنوری تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں

لوگوں کی توقعات پر پورا اترا جائے گا:شمیمہ فردوس

لوگوں کی توقعات پر پورا اترا جائے گا:شمیمہ فردوس

سونہ مرگ جانے کا بے ضبری سے انتظار : وزیر اعظم

سونہ مرگ جانے کا بے ضبری سے انتظار : وزیر اعظم

بی جے پی حکومت میں عسکریت پسندی میں اڑسٹھ فیصد کمی آئی: امت شاہ

منشیات سے پاک ملک کی تعمیر کیلئے منشیات فروشوں کے خلاف ”بے رحمی سے “کارروائی لازمی: امیت شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »