امت نیوز ڈیسک //
سال رفتہ میں 2.80 کروڑ سیاح، جن میں سے زیادہ تر گجرات کے تھے نے کشمیر کا دورہ کیا ہے اور بغیر کسی پریشانی کے بحفاظت واپس آئے ہیں کی بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ یہ تبدیلی وزیر اعظم نریندر مودی کی محنتی، حساس اور چوکنا قیادت کا نتیجہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کے حالات بالکل بدل چکے ہیں اور کہا کہ ایک وقت تھا جب سرینگر کے لا لچوک پر ترنگا لہرانے کیلئے فوج کی حمایت ضروری تھی لیکن آج جب کرشنا جنم اشٹمی کا جلوس لالچوک سے گزرتا ہے تو کوئی بھی شرارت کرنے کی ہمت نہیں کرتا۔ سی این آئی کے مطابق گاندھی نگر کے کلول ٹاو¿ن میں 194 کروڑ روپے کے مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں صورتحال بہتر ہوئی۔ خطاب کے دوران دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں حالات میں بہتری آنے پر زور دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج کہا کہ جب کرشنا جنم اشٹمی کا جلوس سری نگر کے لال چوک سے گزرتا ہے تو اب کوئی بھی شرارت کرنے کی ہمت نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا ”سال 2019میں دفعہ 370 کو منسوخ کرکے، وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کو یہ واضح پیغام دیا کہ ہندوستانیوں کے لیے ہندوستان کی عزت نفس اور اس کی عزت سے بڑی کوئی چیز نہیں ہے۔ “ انہو ں نے کہا ”ایک وقت تھا جب سرینگر کے لال چوک پر ترنگا لہرانے کے لیے فوج کی حمایت ضروری تھی۔ لیکن آج جب کرشنا جنم اشٹمی کا جلوس لال چوک سے گزرتا ہے تو کوئی بھی شرارت کرنے کی ہمت نہیں کرتا۔ “ انہوں نے کہا کہ تقریباً 2.80 کروڑ سیاح، جن میں سے زیادہ تر گجرات کے ہیں، نے کشمیر کا دورہ کیا ہے اور بغیر کسی پریشانی کے بحفاظت واپس آئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ یہ تبدیلی وزیر اعظم مودی کی محنتی، حساس اور چوکنا قیادت کا نتیجہ ہے۔شاہ نے کہا ” وزیر اعظم کی قیادت میں، ہندوستان دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بن گیا، اور یہ یقینی ہے کہ ہم 2027 میں تیسرے نمبر پر پہنچ جائیں گے۔ اور، ہم 2047 تک ہندوستان کو نمبر ایک ملک بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں “۔ انہوں نے علاقے کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بی جے پی کو سبھی سات اسمبلی حلقوں بشمول سنند اور کلول میں کامیابی دلائی جو کہ گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر جیسے وعدوں کو پورا کرنے کے مودی کے عزم کی وجہ سے ملک کے لوگوں نے بی جے پی کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہا ”کسی کو یقین نہیں تھا کہ ایودھیا میں رام مندر بنے گا۔ لیکن آج رام للا اس عظیم الشان مندر میں بیٹھے ہیں۔ یہ وزیر اعظم مودی ہیں جنہوں نے ملک سے نکسل ازم اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے۔










