امت نیوز ڈیسک //
جموں، 21 جنوری: جموں کے جیول چوک علاقے میں ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد پولیس نے پیر کے روز کسی بھی ملی ٹینسی کے زاویے کو مسترد کر دیا اور کہا کہ یہ واقعہ گروہی دشمنی کا نتیجہ ہے۔
ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) جموں آنند جین نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کے مطابق صحافیوں کو بتایا کہ یہ واقعہ گروہی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔
انہوں نے کہا کہ وجے پور کے گٹارو گینگ نے اپنے حریف گروپ کے رکن پر حملہ کیا اور اس واقعہ میں دہشت گردی کا کوئی زاویہ نہیں تھا۔ ایک شخص، جس کی شناخت سمیت جنڈیال (37) ساکنہ وجے پور، سانبہ کے طور پر ہوئی ہے، کو کچھ نامعلوم افراد نے جیول چوک کے علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
پولیس نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے بڑے پیمانے پر تلاش شروع کر دی ہے۔











