• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, فروری ۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وادی میں 29 جون سے 4 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی

وادی موچلہ کلان اختتام پذیر، 8 فروری تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں

by امت ڈیسک
31/01/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: وادی کشمیر میں شہنشاہ زمستان کے نام سے مشہور چالیس روزہ چلہ کلان بغیر کسی بڑے پیمانے کی برف باری کے خشک موسم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جبکہ بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوا۔

چالیس روزہ چلہ کلان کے دوران گرچہ ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کا زور جاری رہا تاہم وسیع پیمانے پر بھاری برف باری نہیں ہوئی۔

سری نگر میں 21 دسمبر یعنی چلہ کلان کے پہلے ہی دن شبانہ درجہ حرارت منفی 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوکر رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جو گذشتہ 133 برسوں میں سری نگر میں ماہ دسمبر میں ریکارڈ ہونے والا تیسرا کم ترین درجہ حرارت ہے۔

معمول کے برعکس اس چلہ کلان کے دوران طویل خراب موسمی صورتحال دیکھنے کو نہیں ملی بلکہ زیادہ تر ایام نہ صرف خشک رہے بلکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس سخت ترین موسم کے آخری 29 دنوں کے دوران جموں و کشمیر میں بارش میں 87 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس دوران صرف 11.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

چلہ کلان کے اختتام کے بعد 20 روزہ چلہ خورد شروع ہوا ہے گرچہ اس میں بھی بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے تاہم سردی کا زور زیادہ نہیں ہوتا ہے۔

دریں اثنا محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 8 فروری تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم اس دوران وقفے وقفے سے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی میں 31 جنوری کو بھی مطلع عام طور پر یا جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران شام کے وقت کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں یکم فروری کو بھی مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ صبح کے وقت کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے جبکہ بعد میں موسم میں بہتری واقع ہو سکتی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی میں 2 فروری کو موسم جزوی یا مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد میں 3 فروری کو بھی موسم عام طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوراب شام کے وقت کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ وادی میں 4 فروری کو مطلع مجموعی طور پر ابرت آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں 5 فروری کی صبح یا دوپہر کے بعد کہیں کہیں برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بعد میں 6 سے 8 فروری تک موسم جزوی یا مجموعی طو پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے موسمیاتی ایڈوائزری پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔
ادھر وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے

گرمائی دار الحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہمیں سری نگر میں بھوک ہڑتال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی:عوامی اتحاد پارٹی

Next Post

ترقی یافتہ ہندوستان کا عزم پورا کریں گے؛بجٹ سیشن سے پہلے پی ایم کا بیان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

ہندوستان کے ساتھ میچ کھیلنے پر از سر نو غور کرنے کے لیے پاکستان راضی

07/02/2026
اسلام آباد دھماکہ:اسلامک اسٹیٹ آف پاکستان نے لی ذمہ داری، حملہ آور کی شناخت، پشاور میں تین مشتبہ ملزمان گرفتار

اسلام آباد دھماکہ:اسلامک اسٹیٹ آف پاکستان نے لی ذمہ داری، حملہ آور کی شناخت، پشاور میں تین مشتبہ ملزمان گرفتار

07/02/2026
جموں و کشمیر میں نئے انتظامی یونٹس قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں نئے انتظامی یونٹس قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: عمر عبداللہ

07/02/2026
افسران عوامی نمائندوں کی بات نہیں سنتے، عیدگاہ میں سڑکوں اور پانی کی شدید قلت: مبارک گل

افسران عوامی نمائندوں کی بات نہیں سنتے، عیدگاہ میں سڑکوں اور پانی کی شدید قلت: مبارک گل

07/02/2026
اسلام آباد دھماکہ : بھارت نے پاکستان کے الزامات کو مسترد کر دیا

اسلام آباد دھماکہ : بھارت نے پاکستان کے الزامات کو مسترد کر دیا

07/02/2026
پاکستان میں  مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

پاکستان میں مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

06/02/2026
Next Post
ترقی یافتہ ہندوستان کا عزم پورا کریں گے؛بجٹ سیشن سے پہلے پی ایم کا بیان

ترقی یافتہ ہندوستان کا عزم پورا کریں گے؛بجٹ سیشن سے پہلے پی ایم کا بیان

صدر جمہوریہ کے خطاب پر سونیا گاندھی کا تبصرہ، بی جے پی نے ‘توہین آمیز تبصرہ’ قرار دیا

صدر جمہوریہ کے خطاب پر سونیا گاندھی کا تبصرہ، بی جے پی نے 'توہین آمیز تبصرہ' قرار دیا

اساتذہ 10 فروری سے اپنے متعلقہ اسٹیشنز پر دستیاب رہیں: ڈائریکٹر سکول

اساتذہ 10 فروری سے اپنے متعلقہ اسٹیشنز پر دستیاب رہیں: ڈائریکٹر سکول

کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری، میدانی علاقوں میں بارشیں

وادی کشمیر میں چلہ خورد کی پہلی برفباری

بجٹ 2025:اب 12 لاکھ تک کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں دینا ہوگا، اہم اعلانات پر ایک نظر

بجٹ 2025:اب 12 لاکھ تک کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں دینا ہوگا، اہم اعلانات پر ایک نظر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »