• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
گجرات فسادات میں زندہ بچ جانے والی ذکیہ جعفری کا 86 برس کی عمر میں انتقال

گجرات فسادات میں زندہ بچ جانے والی ذکیہ جعفری کا 86 برس کی عمر میں انتقال

by امت ڈیسک
02/02/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
احمد آباد : سابق رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری، جنہیں 2002 کے گجرات نسل کشی میں ہندوتوا ہجوم نے قتل کر دیا گیا تھا، ہفتہ یکم فروری کو انتقال کرگئیں۔ وہ 86 سال کی تھیں۔ ذکیہ جعفری نے آج صبح ساڑھے گیارہ بجے احمد آباد میں آخری سانس لیں۔ ان کے فرزند تنویر نے انتقال کی تصدیق کی، جو سورت میں رہتے ہیں۔ انہیں احمد آباد میں اپنے شوہر احسان جعفری کی قبر کے قریب سپرد خاک کیا جائے گا۔

انسانی حقوق کی کارکن تیستا سیتلواد نے ایکس پر پوسٹ کیاکہ "انسانی حقوق کمیونٹی کی ایک ہمدرد رہنما ذکیہ اپا کا انتقال ہوگیا!”

ذکیہ جعفری کے بیٹے تنویر جعفری نے کہا کہ میری والدہ کی عمر 86 برس تھی، وہ صحت مند تھی اور بغیر کسی سہارے کے چلتی تھیں۔ آج صبح انہیں کچھ بے چینی محسوس ہوئی، تاہم ڈاکٹر کو فوری طور پر بلایا گیا لیکن کچھ دیر بعد انہیں انتقال ہوگیا۔ تنویر نے بتایا کہ جب گلبرگ سوسائٹی مقدمہ کا فیصلہ آیا تھا تب والدہ ذکیہ جعفری کو بہت زیادہ افسوس ہوا تھا۔ وہ چاہتی تھی کہ جنہوں نے فسادات کے دوران ظلم کیا تھا انہیں سزا ہو، لیکن ایسا نہیں ہوا۔

رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا اور سابق رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ نے ذکیہ جعفری کو خراج پیش کیا۔ انہوں نے قبرستان پہنچ کر تنویر جعفری کو پرسہ دیا۔ انہوں نے گجرات کانگریس کمیٹی کے صدر شکتی سنگھ گوہل کا پیام بھی تنویر جعفری تک پہنچایا جس میں انہوں نے ذکیہ جعفری کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

ذکیہ جعفری 2006 سے انصاف کےلئے قانونی جنگ لڑ رہی ہیں جبکہ انہوں نے ایک عرضی میں کہا تھا کہ پولیس نے گجرات کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی اور بی جے پی کے دیگر اعلیٰ سیاست دانوں کے خلاف مسلم مخالف قتل عام کے سلسلے میں ایف آئی آر درج نہیں کی تھی۔ انصاف کے لیے ان کا مطالبہ 2008 میں اس وقت زور پکڑا جب سپریم کورٹ نے حکومت کو گلبرگ سوسائٹی واقعہ سمیت نو مقدمات کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ ذکیہ جعفری کی شکایت کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم قائم کی گئی۔

سپریم کورٹ نے تین سال قبل ذکیہ جعفری کی جانب سے 2002 کے گجرات فسادات میں مودی اور دیگر کئی افراد کو خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی طرف سے دی گئی کلین چٹ کو چیلنج کرنے والی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ذکیہ جعفری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ذکیہ جعفری نے دو دہائیوں تک ہندوستان کے چند طاقتور ترین لوگوں کے خلاف تنہا مقابلہ کیا‘۔

اسدالدین اویسی نے سوشل ایکس پر ذکیہ جعفری اور ان کے شوہر احسان جعفری کی تصویر شیئر کی، انہوں نے لکھا کہ "ذکیہ جعفری کے شوہر کو 2002 میں ایک ہجوم نے قتل کر دیا تھا اور انہوں نے اس منظر کو دیکھا تھا۔ تقریباً دو دہائیوں تک انہوں نے بھارت کے کچھ طاقتور ترین لوگوں کے خلاف اکیلے ہی قانونی جنگ لڑی، کبھی انہیں ڈر نہیں لگا، ان کا آج انتقال ہو گیا۔ اللہ ان کی روح کو سکون عطا فرمائے۔”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بجٹ ترقی یافتہ بھارت کے چار ستونوں یعنی نوجوان، غریب، خواتین اور کسانوں کو بااختیار بنائے گا:وزیر اعظم

Next Post

مسلمانوں اور کشمیری پنڈتوں کو قریب لانے کے لیے میر واعظ عمر فاروق کی پہل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
مسلمانوں اور کشمیری پنڈتوں کو قریب لانے کے لیے میر واعظ عمر فاروق کی پہل

مسلمانوں اور کشمیری پنڈتوں کو قریب لانے کے لیے میر واعظ عمر فاروق کی پہل

جموں میں ڈکیتی، نامعلوم افراد ڈیڑھ کلو سونا چراکر فرار

جموں میں ڈکیتی، نامعلوم افراد ڈیڑھ کلو سونا چراکر فرار

ٹرمپ کو عرب ممالک کا سخت پیغام، کہا۔۔فلسطینی غزہ میں ہی رہیں گے

ٹرمپ کو عرب ممالک کا سخت پیغام، کہا۔۔فلسطینی غزہ میں ہی رہیں گے

سی ایم او پلوامہ نے 5 غیر قانونی طور پر کام کرنے والی ڈینٹل لیبز کو سیل کردیا

سی ایم او پلوامہ نے 5 غیر قانونی طور پر کام کرنے والی ڈینٹل لیبز کو سیل کردیا

اننت ناگ میں فوجی اہلکار لاپتہ

اننت ناگ میں فوجی اہلکار لاپتہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »