امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 03 فروری: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں سابق فوجی اور ان کے اہل خانہ پر حملے کی سخت مذمت کی۔
ثقافتی ورثہ کے دورے کے دوران انہوں نے حملے میں منظور احمد واگے کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کولگام میں منظور احمد واگے اور ان کے اہل خانہ پر ہونے والے ملی ٹینٹ حملے پر پوری قوم کھڑی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے میں نے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو جلد ہی سزا دی جائے گی۔










