• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر کے بیشتر اضلاع میں جنوری سے 6 فرروی تک بارش کی 88 فیصد کمی ریکارڈ

کشمیر کے بیشتر اضلاع میں جنوری سے 6 فرروی تک بارش کی 88 فیصد کمی ریکارڈ

by امت ڈیسک
08/02/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: وادی کشمیر کے بیشتر اضلاع میں سال رواں کے آغاز سے اب تک بارش کی 88 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں ماہ دسمبر میں وادی کے بیشتر اضلاع میں 58 فیصد بارش کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس دوران جنوبی کشمیر میں بارش معمول کے مطابق ریکارڈ ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہ جنوری سے 6 فروری تک وادی کے بیشتر اضلاع میں بارش کی 88 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔وادی میں خشک موسمی صورتحال سے بالخصوص وسطی کشمیر سے تعلق رکھنے والے کسانوں میں تشویش کی لہر پھیل گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ خشک موسمی صورتحال سے موسم گرما میں پانی کی شدید قلت کا امکان ہے جس کے نتیجے میں فصلوں کو نقصان کے خطرات لاحق ہیں۔دریں اثنا محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے 3 دنوں کے دوران موسم خراب رہنے کا امکان ہے تاہم 16 فروری تک موسم میں کسی بڑے پیمانے کی تبدیلی متوقع نہیں ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 8 فروری کو موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 9 فروری کو مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وادی میں 10 اور 11 فروری کو بھی مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں جس کا زیادہ اثر شمالی اور وسطی کشمیر میں رہ سکتا ہے۔موصوف ترجمان نے بتایا کہ 12 سے 14 فروری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 15 اور 16 فروری کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا ہے کہ وہ موسمیاتی ایڈوائزری پر عمل کریں۔دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے شبانہ سردیوں کا زور بدستور قائم ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سری نگر میں 21 دسمبر یعنی چلہ کلان کے پہلے ہی دن شبانہ درجہ حرارت منفی 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوکر رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جو گذشتہ 133 برسوں میں سری نگر میں ماہ دسمبر میں ریکارڈ ہونے والا تیسرا کم ترین درجہ حرارت ہے۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہو قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

"عوام کا فیصلہ قبول”: انتخابی نتائج پر اروند کیجریوال کا پہلا ردعمل

Next Post

ہم دہلی کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے: وزیر اعظم مودی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

02/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

02/02/2026
کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

02/02/2026
Next Post
ترقی یافتہ ہندوستان کا عزم پورا کریں گے؛بجٹ سیشن سے پہلے پی ایم کا بیان

ہم دہلی کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے: وزیر اعظم مودی

راجوری:کیری سیکٹر میں ملی ٹینٹوں کی فائرنگ ، فوج کا بھر پور جواب

راجوری:کیری سیکٹر میں ملی ٹینٹوں کی فائرنگ ، فوج کا بھر پور جواب

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

چنانی ناشری ٹنل کے اندر بھیانک حادثہ، پانچ افراد زخمی

دلی اسمبلی انتخابات کے حتمی نتائج: بھاجپا نے 48، عآپ نے 22 سیٹیں جیتی

دلی اسمبلی انتخابات کے حتمی نتائج: بھاجپا نے 48، عآپ نے 22 سیٹیں جیتی

دہلی اسمبلی انتخابات نتائج: چار  مسلم امیدوار کامیاب

دہلی اسمبلی انتخابات نتائج: چار مسلم امیدوار کامیاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »