امت نیوز ڈیسک //
بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکرٹری اشول کول نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ جب تک کشمیری مسلمان کشمیری پنڈتوں کو قبول نہیں کرتے تب تک کشمیری پنڈت واپس نہیں آسکتے۔
سرینگر میں پارٹی دفتر پر ایک تقریب کے حاشئے پر ان خیالات کا اظہار اشوک کول نے کیا۔
صحافیوں کی طرف سے میرواعظ کشمیر مولوی عمر فاروق کی طرف سے کشمیری پنڈتوں کو واپس وادی لانے میں کی گئی پہل کے متعلق پوچھے گیے سوال پر کول نے کہا کہ” اس سے کچھ نہیں ہو گا،جب تک کشمیر کا مسلمان کشمیری پنڈت کو قبول نہیں کرےگا تب تک کبھی کشمیری پنڈت واپس نہیں آسکتا۔“
کول نے مزید کہا کہ جیسے جموں میں سردیوں میں ہندو برادری ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں کو قبول کرتی ہے ویسے ہی کشمیری مسلمانوں کو قبول کرنا ہوگا“۔
بھاجپا جنرل سیکرٹری نے مزید کہا کہ حکومتی دباؤ میں کبھی بھی کشمیری پنڈت واپس نہیں بسائے جا سکتے ہیں۔









