• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں 4 فروری سے 5 فروری کی سہہ پہر تک برف و باراں کا امکان

جموں وکشمیر میں 20 فروری کو وسیع پیمانے پر برف و باراں کا امکان

by امت ڈیسک
17/02/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں و کشمیر میں خشک موسم کے بیچ 20 فروری کو وسیع پیمانے پر برف وباراں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔کشمیر ویتھر کے مطابق 20 فروری کوایک تازہ مغربی ہوا جموں و کشمیر پر اثر انداز ہونے والی ہے جس کے نتیجے میں یونین ٹریٹری کے دونوں خطوں میں وسیع پیمانے پر برف باری یا بارشیں ہو سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا یہ نظام اس وقت افغانستان میں تیار ہو رہا ہے اور 19 فروری کی رات تک جموں وکشمیر کی طرف بڑھے گا اور اگلے دن یعنی 20 فروری کو شدت اختیار کرے گا۔ان کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں جموں وکشمیر کے بیشتر علاقوں میں درمیانی سے بھاری درجے کی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔
کشمیر ویتھر نے کہا کہ اس دوران جموں خطے میں وادی کشمیر کے مقابلے میں زیادہ بارش ریکارڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ چناب وادی کے رام بن، کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع میں بھاری بارش ہو سکتی ہےانہوں نے کہا کہ کشمیر کے میدانی علاقوں میں ابتدائی طور پر بارشیں ہوسکتی ہیں لیکن بعد ازاں درجہ حرارت میں گراوٹ برف باری کا باعث بن سکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس دوران گلمرگ، سنتھن ٹاپ، پیر کی گلی اور مغل روڈ پر شدید برف باری کی توقع ہے۔
کشمیر ویتھر کے مطابق دن کے درجہ حرارت میں بھی نمایاں گراوٹ ریکارڈ ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت جو فی الحال 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو رہا ہے 20 فروری کو 7 ڈگری سینٹی سے بھی نیچے ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں 21 فروری سے موسم میں بہتری واقع ہونے کی توقع ہے۔وادی میں جاری خشک موسمی صورتحال سے کسانوں میں تشویش پائی جا رہی ہے کیونکہ موسم سرما میں ہی پانی کے ذخائر خشک ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بارشوں کی کمی سے موسم گرما میں پانی کی شدید کمی پیدا ہوسکتی ہے جس سے فصلوں کو نقصان کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں سال رواں کے پہلے ڈیڑھ ماہ کے دوران بارش کی 79 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس دوران جموں میں بارش کی 84 فیصد کمی درج ہوئی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

گلمرگ میں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کم برف ہونے کے باعث ملتوی

Next Post

وزیر اعلیٰ نے بلاور میں دو افراد کی موت کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
وزیر اعلیٰ نے بلاور میں دو افراد کی موت کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا

وزیر اعلیٰ نے بلاور میں دو افراد کی موت کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا

وزیر اعظم مودی کی سربراہی میں جموں وکشمیر امن کا گہوارہ بن گیا :کرن رجیجو

وزیر اعظم مودی کی سربراہی میں جموں وکشمیر امن کا گہوارہ بن گیا :کرن رجیجو

سوپور کورٹ نے نو سال کے طویل ٹرائل کے بعد بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو سزا

سوپور کورٹ نے نو سال کے طویل ٹرائل کے بعد بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو سزا

وادی کے سب سے بڑے آیوش ہسپتال میں یوگا کی نئی سہولت شروع

وادی کے سب سے بڑے آیوش ہسپتال میں یوگا کی نئی سہولت شروع

گیانیش کمار ملک کے اگلے چیف الیکشن کمشنر ہوں گے

گیانیش کمار ملک کے اگلے چیف الیکشن کمشنر ہوں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »