امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 27 مارچ:کٹھوعہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جاری تصادم میں ایک جنگجو مارا گیا ہے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر بلیٹن کو بتایا کہ جوتھانہ علاقے میں فورسز کی کارروائی میں ایک جنگجو مارا گیا ہے۔
اہلکار نے کہا، "عسکریت پسند کی شناخت کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔”
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پہلے دن میں فائرنگ کے ابتدائی تبادلے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ آئی جی پی جموں اور آئی جی سی آر پی ایف آپریشن کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔










