• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جامع مسجد میں جمعۃ الوداع کی نماز کی اجازت نہیں دی گئی

جامع مسجد میں جمعۃ الوداع کی نماز کی اجازت نہیں دی گئی

by امت ڈیسک
28/03/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں و کشمیر حکومت نے آج رمضان کے مقدس مہینے کے آخری جمعہ کو جمعۃ الوداع کی نماز ادا کرنے کے لیے سری نگر میں کشمیر کی جامع مسجد کو کھولنے کی اجازت نہیں دی۔

جموں و کشمیر کے مرکزی مبلغ اور حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق جو جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہیں، کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔

ایک بیان میں میرواعظ نے کہا کہ شب قدر کے بعد بھی جامع مسجد سری نگر لوگوں کے لیے بند ہے اور میں جمعۃ الوداع کے دن بھی گھر میں نظر بند ہوں جب کہ لاکھوں لوگ اس بابرکت جمعہ کو باجماعت نماز ادا کرنے کے لیے پورا سال اللہ سے اجر وثواب حاصل کرنے کے لیے انتظار کرتے ہیں۔

میر واعظ نے حکام سے سوال کیا کہ جب حالات معمول پر آنے کے بلند و بانگ دعوے کیے جا رہے ہیں تو پھر کشمیر کی مذہبی شناخت اور وابستگی کے اس اہم ترین مرکز کو بار بار کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے اور لوگوں کے مذہبی رسومات پر عمل کرنے کے بنیادی حق کو کیوں روکا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے نام پر حکمرانی کرنے والے وادی کے مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی اس سنگین ناانصافی اور جامع مسجد کو بار بار بند کیے جانے کے خلاف آواز اٹھانے سے خود کو بری نہیں کر سکتے۔

جمعرات کی شب جامع مسجد میں شب قدر کی نماز بھی ادا نہیں کی گئی۔ سری نگر کے مرکز میں واقع کشمیر کی مرکزی مسجد کی بندش کو وادی میں بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ لیلۃ القدر کی مقدس رات پر جامعہ مسجد کو بند کرنا کشمیریوں پر عائد اجتماعی سزا کی ایک اور مثال ہے۔

محبوبہ نے انسٹاگرام پر لکھا کہ حکومت، جو دعویٰ کرتی ہے کہ اس نے علیحدگی پسندی کو ختم کر دیا ہے، ہر کشمیری کو ممکنہ علیحدگی پسند کے طور پر دیکھتی ہے۔ مکمل طور پر معمول کی بحالی کی ان کی جھوٹی داستان اس وقت بے نقاب ہوتی ہے جب ایک تاریخی مسجد کو نمازیوں کے لیے ایک ایسی رات بند کر دیا جاتا ہے جب ہر کوئی عبادت کے لئے پیش پیش رہتا ہے۔

دریں اثنا، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور ان کے والد ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جامع مسجد سے صرف چار کلومیٹر دور سری نگر میں حضرت بل کے مزار پر نماز جمعہ ادا کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جمعتہ الوداع “کی تقریبات : وادی بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئیں

Next Post

اقصیٰ انٹرنیشنل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام مستحقین میں 300 راشن کٹس تقسیم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
اقصیٰ انٹرنیشنل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام  مستحقین میں 300 راشن کٹس تقسیم

اقصیٰ انٹرنیشنل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام مستحقین میں 300 راشن کٹس تقسیم

کشمیر میں فلسطین کی حمایت میں ریلی، پولیس نے قابل اعتراض نعروں پر منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کشمیر میں فلسطین کی حمایت میں ریلی، پولیس نے قابل اعتراض نعروں پر منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

میانمار زلزلہ : ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز

میانمار زلزلہ : ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز

وزیر اعلی نے کٹھوعہ جھڑپ میں مارے گئے اہلکار کو خراج پیش کیا

وزیر اعلی نے کٹھوعہ جھڑپ میں مارے گئے اہلکار کو خراج پیش کیا

قرآن اور اسلامی خطاطی کی نمائش تبین قرآنی تحقیقاتی ادارہ، سرینگر میں منعقد

قرآن اور اسلامی خطاطی کی نمائش تبین قرآنی تحقیقاتی ادارہ، سرینگر میں منعقد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »