• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جمعتہ الوداع “کی تقریبات : وادی بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئیں

جمعتہ الوداع “کی تقریبات : وادی بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئیں

by امت ڈیسک
28/03/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
مارہ مبارک کے مہینے کا آخری جمعہ یعنی جمعتہ الوداع کی تقریبات کے سلسلے میں وادی بھر میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد کئے گئے جہاں پر لاکھوں فرزندان توحید نے اپنے خالق کے سامنے سرجھکاکر نماز اداکی ۔

اس دوران وادی میںسب سے بڑی تقریب درگاہ حضرتبل سرینگر میں منعقد ہوئی جہاں پر لوگوں کا سمندر جمعتہ الوداع کی تقریب میں شریک ہوا۔

اس کے علاوہ دیگر مساجد ، خانقاہوں، زیارتگاہوں اور آستانوں میں بھی جمعتہ الوداع کے سلسلے میں خصوصی مجالس کا اہتمام کیاگیا تھا تاہم دوسری طرف تواریخی جامع مسجد سرینگر کے ممبر و محراب ایک مرتبہ پھر خامو ش رہے کیوں کہ انتظامیہ نے جمتہ الوداع پر جامع مسجد میں نماز اداکرنے کی اجازت نہیں دی ۔

سی این آئی کے مطابق جمعتہ الوداع دنیا بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر اور لداخ باالخصوص وادی کشمیر میں بھی منائی گئی اور وادی بھر میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد کئے گئے ۔جمعتہ الوداع کے سلسلے میں عمومی طور پر وادی کشمیر میں سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقد کی جاتی ہے جہاں وادی کے اطراف و اکناف سے لوگ آکر اس مقدس محفل میں حاضر ہوکر اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرتے ہیں تاہم اس سال بھی جامع مسجد میں جمعتہ الوداع پر کسی بھی بڑے اجتماع کی اجازت نہیں دی جاتی ہے اور جمعہ کی صبح بھی انتظامیہ نے مسجد منتظمین سے کہا کہ جمعتہ الوداع پر کوئی تقریب نہیں ہوگی ۔ تاہم درگاہ حضرت بل میں لوگوں کا ایک بڑا سیلاب امڈ آیا اور لوگوںکے ٹھاٹھے مارتے سمندر نے جمعتہ الوداع کے موقعے پر نماز اداکی ۔

ادھر وادی کے دیگر اضلاع اور قصبہ جات میں بھی اسی طرح بڑے بڑے اجتماعات منعقد کئے گئے ۔ دریں اثناءاس روز درگاہ حضرتبل تک پہنچنے کےلئے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی بس سروس بھی چلائی جاتی ہے جبکہ دیگر محکمہ جات بھی اپنی خدمات انجام دیتے ہیں ۔ درگاہ حضرتبل بل کے علاوہ جناب صاحب صورہ، آثار شریف پنجورہ شوپیاں، آستان عالیہ خانقاہ معلی سرینگر، آستان عالیہ سید صاحب سونہ وار، آستان عالیہ دستگیر صاحب خانیار، آستان عالیہ دستگیر صاحب امیراکدل کے علاوہ دیگر اہم عبادتگاہوں اور تمام ضلع ہیڈ کوارٹروں کی جامع مساجد میں بھی جمعتہ الوداع کے سلسلے میںبڑے بڑے اجتماعات منعقدہوئے ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

میانمار: 7.7 شدت کا زلزلہ، بنکاک میں شدید جھٹکے، 20 افراد ہلاک

Next Post

جامع مسجد میں جمعۃ الوداع کی نماز کی اجازت نہیں دی گئی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
جامع مسجد میں جمعۃ الوداع کی نماز کی اجازت نہیں دی گئی

جامع مسجد میں جمعۃ الوداع کی نماز کی اجازت نہیں دی گئی

اقصیٰ انٹرنیشنل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام  مستحقین میں 300 راشن کٹس تقسیم

اقصیٰ انٹرنیشنل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام مستحقین میں 300 راشن کٹس تقسیم

کشمیر میں فلسطین کی حمایت میں ریلی، پولیس نے قابل اعتراض نعروں پر منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کشمیر میں فلسطین کی حمایت میں ریلی، پولیس نے قابل اعتراض نعروں پر منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

میانمار زلزلہ : ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز

میانمار زلزلہ : ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز

وزیر اعلی نے کٹھوعہ جھڑپ میں مارے گئے اہلکار کو خراج پیش کیا

وزیر اعلی نے کٹھوعہ جھڑپ میں مارے گئے اہلکار کو خراج پیش کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »