• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میانمار تباہ کن زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 1600 سے زائد ہوگئی

Buddhist monks walk past a collapsed building after a powerful earthquake in Naypyitaw, Myanmar, Saturday, March 29, 2025. (AP Photo/Aung Shine Oo)

میانمار تباہ کن زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 1600 سے زائد ہوگئی

by امت ڈیسک
30/03/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
میانمار میں 7.7 شدت کے طاقتور زلزلے سے سینکڑوں عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ جمعہ کی رات دیر گئے 4.2 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ نیشنل سیسمولوجیکل سنٹر کے مطابق میانمار میں سنیچر کو دوپہر 2.50 بجے ریکٹر اسکیل پر 4.7 شدت کا تیسرا زلزلہ آیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے میانمار کی فوجی حکومت کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے میں اب تک 1644 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فوجی حکومت نے ہفتے کے روز کہا کہ 1500 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ تاحال ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

میانمار کی فوجی حکومت نے زلزلے کے بعد چھ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ساتھ ہی ایک امریکی ایجنسی نے خبردار کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد 10,000 سے تجاوز کر سکتی ہے۔

میانمار میں زلزلوں کی لہر
امریکہ کے جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق میانمار میں جمعہ کو 10 گھنٹوں کے اندر کل 15 زلزلے ریکارڈ کیے گئے جس کا آغاز 7,7 شدت کے زلزلے سے ہوا جو 06:20 بجے آیا۔ سب سے زیادہ طاقتور زلزلے کے بعد جو زلزلہ آیا جسے آفٹر شاک کہا جاتا ہے، اس کی شدت 6.7 کی ناپی کی گئی اور یہ 06:32 بجے آیا۔ اس کے بعد کئی ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پہلے سلسلے بعد دوسرا بڑا جھٹکا جمعہ کو 11:56 بجے (مقامی وقت) پر آیا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ اس کے بعد تیسرا بڑا جھٹکا سنیچر کی دوپہر کو آیا جس کی شدت 4.7 تھی۔

میانمار میں بھارت کا ریسکیو آپریشن
بھارت نے تباہ کن زلزلے سے دوچار میانمار کی مدد کے لیے ‘آپریشن برہما’ شروع کیا ہے۔ بھارت نے ‘آپریشن برہما’ کے تحت فوری طور پر فضائیہ کے طیاروں کے ذریعے 15 ٹن سے زائد امدادی سامان بھیجا ہے، جو ینگون پہنچ گیا ہے۔ ہندوستان نے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی 80 رکنی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم میانمار بھیجی ہے، جو بچاؤ کاموں میں مدد کرے گی۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔

اطلاعات کے مطابق چین کی 37 رکنی ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم بھی امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے میانمار پہنچ گئی ہے۔ وہیں یونان سے بھیجی گئی ٹیم ہنگامی ریسکیو آلات کے 112 سیٹ لے کر آئی، جس میں زلزلے سے پہلے وارننگ سسٹم، ڈرون اور پورٹیبل سیٹلائٹس شامل ہیں۔

وزیر اعظم مودی کی فوجی سربراہ سے بات چیت
پی ایم مودی نے فوجی حکومت کے سربراہ سے بات کی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو فوج کی زیر قیادت میانمار حکومت کے سربراہ من آنگ ہلینگ سے فون پر بات کی۔ پی ایم مودی نے مکمل مدد کا یقین دلایا کہ ہندوستان اس تباہی سے نمٹنے میں میانمار کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

پی ایم مودی نے ایکس پر جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ "میانمار کے سینئر جنرل من آنگ ہلانگ سے بات کی۔ تباہ کن زلزلے کی وجہ سے ہونے والی اموات کے بارے میں میری گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ ایک قریبی دوست اور پڑوسی کی حیثیت سے ، ہندوستان اس مشکل وقت میں میانمار کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ تلاش اور امدادی ٹیموں کو تیزی سے متاثرہ علاقوں میں روانہ کیا جارہا ہے۔”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، 30 مارچ کو عید

Next Post

وقف بورڈکے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

03/02/2026
آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

02/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

02/02/2026
Next Post
وقف بورڈکے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

وقف بورڈکے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

سری نگر میں گاڑی کی زد میں آکر نوجوان ازجان

وادی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ہلکے درجے کے برف و باراں کا امکان

کشمیر میں عید الفطر کے موقع پر موسم خشک وخوشگوار رہنے کا امکان

عید گاہ سرینگر میں نماز عید 10بجے مقرر: انجمن اوقاف

عید گاہ سرینگر میں نماز عید 10بجے مقرر: انجمن اوقاف

تعمیراتی کام کی وجہ سے عیدگاہ سری نگر میں عید کی نماز نہیں ہوگی: وقف بورڈ

تعمیراتی کام کی وجہ سے عیدگاہ سری نگر میں عید کی نماز نہیں ہوگی: وقف بورڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »