• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, فروری ۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ مواد اپ لوڈ کرنے کا معاملہ، بھدرواہ مکمل بند، انٹرنیٹ سروس بھی معطل

سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ مواد اپ لوڈ کرنے کا معاملہ، بھدرواہ مکمل بند، انٹرنیٹ سروس بھی معطل

by امت ڈیسک
05/04/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ علاقے میں ایک مخصوص فرقے کے خلاف سوشل میڈیا پر حساس اور اشتعال انگیز مواد اپلوڈ کیے جانے کے خلاف انجمن اسلامیہ بھدرواہ کی کال پر ہفتہ کے روز مکمل ہڑتال کی گئی۔

اس دوران تمام کاروباری ادارے بند رہے اور علاقے میں معمولاتِ زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے۔ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ نے اس حوالے سے بتایا کہ بھدرواہ کے ایک مقامی شخص نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غیر ذمہ دارانہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے والا مواد شیئر کیا، جس پر فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مذکورہ شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوام سے پرزور اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ، اشتعال انگیز یا نفرت انگیز مواد، ویڈیوز اور پیغامات کو شیئر یا فارورڈ کرنے سے مکمل طور پر گریز کریں تاکہ علاقے میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جا سکے۔

انتظامیہ نے معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی اقدام کے طور پر بھدرواہ میں انٹرنیٹ کی رفتار کو محدود کر دیا ہے تاکہ اشتعال انگیز ویڈیوز اور پیغامات کی اشاعت کو روکا جا سکے۔

ڈی سی ہرویندر سنگھ نے مزید کہا کہ ماہِ رمضان کے دوران علاقے میں مثالی امن و سکون برقرار رہا، اور عوام سے اپیل کی کہ نوراتری کے مقدس موقع پر بھی بین المذاہب بھائی چارے، رواداری اور ہم آہنگی کو قائم رکھا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر جو نفرت انگیز مواد کے ذریعے مذہبی جذبات کو مجروح کرتے ہیں، سماج میں اُن کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ریزرویشن پر کابینہ کی کمیٹی اتوار کو ایس کے آئی سی سی میں کچھ وفود سے ملاقات کرے گی: سکینہ یتو

Next Post

وقف ترمیمی بل پر ایم ایم یو کی میٹنگ 9 اپریل کو ہوگی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان میں  مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

پاکستان میں مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

06/02/2026
میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

06/02/2026
گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

06/02/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

بیوروکریٹس کا تیار کردہ، سیاسی سمت سے محروم: سجاد لون کا جموں و کشمیر بجٹ پر شدید تنقید

06/02/2026
دہلی دھماکہ کیس: این آئی اے کا اننت ناگ میڈیکل کالج میں چھاپہ، دستاویز ضبط

دہلی دھماکہ کیس: این آئی اے کا اننت ناگ میڈیکل کالج میں چھاپہ، دستاویز ضبط

06/02/2026
اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کا چناب ویلی اور پیر پنجال خطوں کے لیے ریل رابطہ قائم کرنے کا مطالبہ

06/02/2026
Next Post
وقف ترمیمی بل پر ایم ایم یو کی میٹنگ 9 اپریل کو ہوگی

وقف ترمیمی بل پر ایم ایم یو کی میٹنگ 9 اپریل کو ہوگی

ریزرویشن پر کابینہ کی کمیٹی اتوار کو ایس کے آئی سی سی میں کچھ وفود سے ملاقات کرے گی: سکینہ یتو

ریزرویشن کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے : سکینہ اتو

درانداز کی ہلاکت کا معاملہ: بی ایس ایف نے پاکستان رینجرز کے ساتھ فلیگ  میٹنگ

درانداز کی ہلاکت کا معاملہ: بی ایس ایف نے پاکستان رینجرز کے ساتھ فلیگ میٹنگ

کشمیر جوریسٹ بار ایسوسی ایشن پولیس ٹریننگ اسٹیشن مانیگام کے تعاون سے ایک کامیاب سفائی ابھیان منعقد

کشمیر جوریسٹ بار ایسوسی ایشن پولیس ٹریننگ اسٹیشن مانیگام کے تعاون سے ایک کامیاب سفائی ابھیان منعقد

امیت شاہ 6 اپریل کو 3 دن کے لیے جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے

وزیر داخلہ کے دورے کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »