• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ہندواڑہ: کالج بس حادثہ میں دو طالبات کی موت، 25 زخمی

ہندواڑہ: کالج بس حادثہ میں دو طالبات کی موت، 25 زخمی

by امت ڈیسک
12/04/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
کپوارہ: کپوارہ ضلع کے وودھ پورہ علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک کالج بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں اب تک دو طالبات کی موت واقع ہو چکی ہے جبکہ 25 دیگر زخمی ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ شدید زخمیوں کو نازک حالت میں سرینگر اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں وہ اس وقت انتہائی طبی نگہداشت میں ہیں۔

کپوارہ ضلع میں پیش آئے اس حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد، پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو بس سے نکالا اور ابتدائی طبی امداد کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہندوارہ منتقل کیا۔

گورنمنٹ میڈیکل کالج، ہندوارہ، کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز نے تصدیق کی کہ حادثے میں آسیہ رشید نامی ایک طالبہ کی موقع پر ہی موت واقع ہو چکی تھی جبکہ 21سالہ میمونہ نامی طالبہ کی دوران علاج موت واقع ہو گئی۔ ان کے مطابق زخمی ہوئی تین طالبات کو نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا جہاں میمونہ کی دوران علاج موت واقع ہو گئی۔

ڈپٹی کمشنر کپوارہ اور ایس ایس پی ہندوارہ نے اسپتال کا دورہ کیا اور ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ زخمیوں کے علاج میں کوئی کمی نہ کی جائے۔ مقامی بی ایم اوز اور دیگر میڈیکل اسٹاف کو فوری طور پر جی ایم سی طلب کیا گیا ہے، جبکہ سول سوسائٹی، بار ایسوسی ایشن اور دیگر رضاکاروں نے خون عطیہ کرنے اور دیگر ضروری مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

پولیس کے مطابق بس پکنک پر جانے والے طلبہ کو لے جا رہی تھی اور وودھ پورہ مقام پر پہنچ کر ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا اور بس سڑک سے نیچے الٹ گئی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کیس درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے، پولیس نے بس کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

دریں اثناء، جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سمیت سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور ہندارہ سے رکن اسمبلی سجاد غنی لون نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متوفین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا: ’’دکھ کے اس لمحے میں، اہل خانہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، متوفی کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں، ہم اس صورتحال کا معائنہ کر رہے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جی ڈی سی ہندواڑہ کالج کی بس حادثے کا شکار، طالبہ ازجان،14 دیگر زخمی

Next Post

محبوبہ مفتی کا مغربی بنگال، تامل ناڈو اور کرناٹک کے وزرائے اعلیٰ کا وقف بل کے موقف پر شکریہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
Next Post
محبوبہ مفتی کا مغربی بنگال، تامل ناڈو اور کرناٹک کے وزرائے اعلیٰ کا وقف بل کے موقف پر شکریہ

محبوبہ مفتی کا مغربی بنگال، تامل ناڈو اور کرناٹک کے وزرائے اعلیٰ کا وقف بل کے موقف پر شکریہ

مغربی بنگال میں وقف قانون کے خلاف احتجاج کے دوران تشدد پھوٹ پڑا،2 افراد ہلاک

مغربی بنگال میں وقف قانون کے خلاف احتجاج کے دوران تشدد پھوٹ پڑا،2 افراد ہلاک

محکمہ مال ریکارڈ میں چھیڑچھاڑمعاملہ: اینٹی کرپشن بیورو نے 22 افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کی،بڑے نام شامل

محکمہ مال ریکارڈ میں چھیڑچھاڑمعاملہ: اینٹی کرپشن بیورو نے 22 افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کی،بڑے نام شامل

جسٹس ارون پلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس مقرر

جسٹس ارون پلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس مقرر

امریکہ -ایران مذاکرات کا پہلا دور مثبت: وہائٹ ہاؤس

امریکہ -ایران مذاکرات کا پہلا دور مثبت: وہائٹ ہاؤس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »