• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جسٹس ارون پلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس مقرر

جسٹس ارون پلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس مقرر

by امت ڈیسک
12/04/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: جسٹس ارون پلی کو ہفتہ کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا۔ مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے ایکس پر پوسٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے جسٹس پلی نے جسٹس تاشی ربستان کی جگہ لی ہے، جنہوں نے 9 اپریل کو 62 سال کی عمر میں عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

جسٹس پلی کی ترقی کی سفارش سپریم کورٹ کالجیم نے چار اپریل کو کی تھی۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جسٹس سُشِرت اروند دھرم ادھیکاری کا کیرالہ ہائی کورٹ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

ایکس پر اپنی پوسٹ میں مرکزی وزیر قانون میگھوال نے کہا کہ صدر جمہوریہ نے آئین ہند کی طرف سے دیے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے چیف جسٹس آف انڈیا سے مشاورت کے بعد پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے جسٹس ارون پلی کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔ میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

جسٹس پلی 18 ستمبر 1964 کو پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد ہماچل پردیش ہائی کورٹ میں سینئر وکیل تھے۔ جسٹس پلی نے کامرس میں گریجویشن کیا اور 1988 میں پنجاب یونیورسٹی، چندی گڑھ سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں اپنی قانونی پریکٹس شروع کی اور یکم ستمبر 2004 کو پنجاب کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مقرر ہوئے۔ وہ مارچ 2007 تک اس عہدے پر رہے۔ بعد ازاں وہ 26 اپریل، 2007 کو سینئر ایڈووکیٹ کے طور پر نامزد ہوئے۔ اس عرصے کے دوران انہوں نے سپریم کورٹ، دہلی ہائی کورٹ اور ہماچل پردیش ہائی کورٹ میں کئی اہم مقدمات پر بحث کی۔ انہیں 28 دسمبر 2013 کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کی بنچ میں ترقی دی گئی۔

وہ 31 مئی 2023 سے ہریانہ اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے ایگزیکٹو چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہیں 31 اکتوبر 2023 تک دو سال کی مدت کے لیے نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی (NALSA) کی گورننگ باڈی کے ممبر کے طور پر نامزد کیا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

محکمہ مال ریکارڈ میں چھیڑچھاڑمعاملہ: اینٹی کرپشن بیورو نے 22 افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کی،بڑے نام شامل

Next Post

امریکہ -ایران مذاکرات کا پہلا دور مثبت: وہائٹ ہاؤس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
امریکہ -ایران مذاکرات کا پہلا دور مثبت: وہائٹ ہاؤس

امریکہ -ایران مذاکرات کا پہلا دور مثبت: وہائٹ ہاؤس

پولیس پرامن زندگی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں: آئی جی پی

پولیس پرامن زندگی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں: آئی جی پی

حیدرآباد میں وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف 19 اپریل کو احتجاج، مسلم پرسنل لا بورڈ اور دیگر تنظیموں کی شمولیت متوقع

حیدرآباد میں وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف 19 اپریل کو احتجاج، مسلم پرسنل لا بورڈ اور دیگر تنظیموں کی شمولیت متوقع

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

گاندربل میں گاڑی کی ٹکر سے کمسن لڑکا ازجان

پکنک کے لیے اجازت پہلے طلب کی جائے:  ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر

پکنک کے لیے اجازت پہلے طلب کی جائے: ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »