• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر کے ممتاز عالم دین آغا سید محمد باقر الموسوی انتقال کر گئے

کشمیر کے ممتاز عالم دین آغا سید محمد باقر الموسوی انتقال کر گئے

by امت ڈیسک
18/04/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
سری نگر//وادی کشمیر کے ممتاز عالم دین اور نامور مذہنی لیڈر علامہ آغا سید محمد باقر الموسوى مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ 85 برس کے تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق انہوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال ایس ایم ایچ ایس میں زندگی کی آخری سانسیں لیں جہاں وہ گذشتہ ایک دو دن سے زیر علاج تھے۔ آغا صاحب کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی قصبہ بڈگام میں ماتم کا ماحول سایہ فگن ہوا اور ہر طرف سے آہ و فغاں کی آوازیں بلند ہونے لگیں۔

جمعہ کے صبح کی پو پھٹنتے ہی وادی کے اطراف و اکناف سے لوگ ان کی رہائش گاہ واقع بڈگام میں جمع ہونے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے ہی قصبے میں لوگوں کا ایک سیلاب امڈ آیا۔ آغا سید محمد باقر بڈگام کے معروف آغا خاندان کی ایک انتہائی ممتاز و معتبر شخصیت تھے۔ آپ نے ابتدائی دینی تعليم جامع باب العلم بڈگام سے حاصل کی اور مزید تعلیم کے لئے نجف اشرف کا رخ کیا جہاں انہوں نے کئی برس اس وقت کے نامی گرامی فقہا کے سامنے تلمذ کیا اور فقہو دیگر اسلامی علوم پر کما حقہ عبور حاصل کیا۔

آپ سال 1982 میں واپس وطن لوٹے اور اپنی پوری زندگی خدمت دین میں صرف کی۔ تبلیغ دین اور دینی کتب کے تصنیف و تالیف آپ کی مصروفیات کا مرکز رہا۔ آپ ہر جمعہ اپنی رہائش گاہ پر خبطہ دیتے تھے جس سے فیضیاب ہونے کے لئے بلا لحاظ مسلک بڑے اسکالر آتے تھے۔ آغا صاحب علم و عرفان کے درخشاں ستارے کی حیثیت سے معروف تھے انہیں علم فقہ، عربی، فارسی، اردو اور کشمیری ادب پر دسترس حاصل تھی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کپواڑہ میں ایک خاتون اور سرکاری ملازم سمیت 3 منشیات فروش گرفتار،چرس ضبط:ایس ایس پی کپواڑہ

Next Post

عمرعبداللہ، محبوبہ مفتی کا آغا سید باقر کے انتقال پر اظہار غم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
عمرعبداللہ، محبوبہ مفتی کا آغا سید باقر کے انتقال پر اظہار غم

عمرعبداللہ، محبوبہ مفتی کا آغا سید باقر کے انتقال پر اظہار غم

میر واعظ دنیا بھرکے پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں شامل

ہر جمعہ مجھے گھر میں نظر بند رکھا جاتا ہے: میر واعظ عمر فاروق

پونچھ میں پانچویں روز بھی تلاشی آپریشن جاری

پونچھ میں پانچویں روز بھی تلاشی آپریشن جاری

جموں کشمیر: اسسٹنٹ پروفیسر پر مبینہ فوجی حملہ کے خلاف پولیس نے کیا مقدمہ درج

جموں کشمیر: اسسٹنٹ پروفیسر پر مبینہ فوجی حملہ کے خلاف پولیس نے کیا مقدمہ درج

ہماری پولیس فورس جانوں کی حفاظت اور ملی ٹینسی اور جرائم کا مقابلہ کرنے میں مضبوط کھڑی:منوج سنہا

ہماری پولیس فورس جانوں کی حفاظت اور ملی ٹینسی اور جرائم کا مقابلہ کرنے میں مضبوط کھڑی:منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »