• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پہلگام حملے کے ایک ہفتہ بعد جموں کشمیر میں ایک سو کے قریب افسران کا تبادلہ

پہلگام حملے کے ایک ہفتہ بعد جموں کشمیر میں ایک سو کے قریب افسران کا تبادلہ

by امت ڈیسک
29/04/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : جموں و کشمیر حکومت نے منگل کے روز انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں انجام دیتے ہوئے96 جے کے اے ایس افسران کا تبادلہ کر دیا۔ یہ فیصلہ پہلگام میں ہوئے حالیہ دہشت گرد حملے کے قریب ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔ یاد رہے کہ پہلگام حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ تبادلے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری حکم نامہ 534-JK(GAD) کے تحت کیے گئے ہیں۔ حکومت نے ان تبدیلیوں کو ’’انتظامی مفاد اور ازسرنو تنظیم‘‘ کا حصہ قرار دیا ہے۔

تبادلہ کیے گئے افسران میں صحت، دیہی ترقی، سیاحت، اطلاعات، ثقافت، تعلیم اور شہری ترقی جیسے اہم شعبوں کے افسر شامل ہیں۔ راکیش مگوٹرا کو فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ میں اسپیشل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے، جبکہ نذیر احمد وانی کو جل شکتی سے منتقل کر کے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔ سونالی ارون گپتا کو جے کے اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے، جبکہ اتل گپتا کو سی ای او بِلور-ڈگن ٹورزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح عمر شفیع پنڈت کو ریونیو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سرینگر کا پرنسپل مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد عمران خان کو وُلر-مانسبل ٹورزم اتھارٹی کا نیا سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آج صبح جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سول سیکریٹریٹ جموں میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کی، جس میں موسم گرما کے دوران بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا گیا، وہیں حکام کو ہدایت دی گئی کہ بجلی، پانی، صحت اور سیاحت کے شعبوں میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پی ایم مودی فورسز کسی بھی کارروائی کے لیے دی چھوٹ

Next Post

قاضی مبشر اپنی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
Next Post
قاضی مبشر اپنی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا

قاضی مبشر اپنی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا

بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان، 75 فیصد امیدوار کامیاب قرار

بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان، 75 فیصد امیدوار کامیاب قرار

وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر سی سی ایس کی اہم میٹنگ ختم، جلد بڑے فیصلے کا امکان

وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر سی سی ایس کی اہم میٹنگ ختم، جلد بڑے فیصلے کا امکان

مودی حکومت کرائے گی ذات پات کی مردم شماری، کابینہ اجلاس میں بڑا فیصلہ

مودی حکومت کرائے گی ذات پات کی مردم شماری، کابینہ اجلاس میں بڑا فیصلہ

کشمیر سے نکالے جانے والے پاکستانیوں میں شوریہ چکر جیتنے والے کی والدہ بھی شامل

سابق ملی ٹینٹوں کی ساٹھ پاکستانی بیویاں ملک بدر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »