• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سپریم کورٹ میں کل وقف ترمیمی قانون پر سماعت

سپریم کورٹ میں کل وقف ترمیمی قانون پر سماعت

by امت ڈیسک
04/05/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: سپریم کورٹ وقف ترمیمی بل کے دستوری جواز کے خلاف داخل درخواستوں کی سماعت پیر کے دن کرنے والی ہے۔ سپریم کورٹ کے چھبتے سوالات پر حکومت نے متنازعہ قانون کی دو مرکزی دفعات پر عمل آوری معطل کردی تھی۔

مرکز نے 17 اپریل کو سپریم کورٹ کو تیقن دیا تھا کہ وہ نہ تو وقف املاک بشمول وقف بہ تصرف کو ڈی نوٹیفائی کرے گا اور نہ سنٹرل وقف کونسل میں 5 مئی تک کوئی تقررات کرے گا۔ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے مرکز کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے یہ یقین دلایاتھا۔

اُنہوں نے چیف جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس سنجے کمار اور جسٹس کے وی وشواناتھن پر مشتمل کو بتایاتھا کہ پارلیمنٹ نے یہ قانون اچھی طرح بحث کے بعد منظور کیا ہے۔ حکومت کا موقف سنے بغیر اس پر روک نہ لگائی جائے۔ مرکز نے وقف جائیدادوں کے ڈی نوٹیفکیشن کے خلاف عبوری حکم جاری کرنے کی سپریم کورٹ کی تجویز کی بھی سخت مخالفت کی تھی۔

ملک کی سب سے بڑی عدالت نے مرکز کو درخواستوں کا ابتدائی جواب داخل کرنے دو ہفتوں کا وقت دیتے ہوئے 5 مئی کو سماعت مقرر کی تھی۔ سپریم کورٹ کی سہ رکنی بنچ پیر کے دن 5 درخواستوں کی سماعت کرے گی۔ وہ اس سے متعلق دیگر درخواستوں کی بھی سماعت کرے گی۔ مرکز نے 25 اپریل کو حلف نامہ داخل کرتے ہوئے ترمیمی قانون کا دفاع کیا تھا۔

اُس نے اِس پر مکمل امتناع کی مخالفت کی تھی۔ وزارت اقلیتی امور نے 1332 صفحات کا ابتدائی جوابی حلف نامہ داخل کرتے ہوئے پرانے وقف قوانین کا حوالہ دیا تھا۔ مرکز نے سپریم کورٹ سے گزارش کی کہ وہ وقف ترمیمی قانون کے خلاف داخل کردرخواستیں خارج کردیں۔ وقف ترمیمی قانون کے خلاف کئی سیاسی جماعتیں جیسے ڈی ایم کے، وائی ایس آر سی پی، مجلس اور بائیں بازو عدالت سے رجوع ہوئیں۔

سیول سوسائٹی گروپس، غیر سرکاری تنظیموں، مسلم تنظیموں اور دیگر نے بھی اِس قانون کو ملک کی سب سے بڑی عدالت میں للکارا ہے۔ یو این آئی کے بموجب ممبئی میں مقیم سماجی کارکن محمد جمیل مرچنٹ جو حالیہ منظور شدہ اور نافذ العمل وقف (ترمیمی) ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والے پانچ درخواست گزاروں میں سے ایک ہیں، نے کہا ہے کہ ایکٹ کی منظوری سے پہلے, جو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) بنائی گئی تھی, وہ "مکمل طور پر غیر متعلقہ” ہے۔

کے دلائل کا مدلل پیراگراف کے حوالے سے جواب دیا اور حکومت کے دعووں کو مسترد کرنے کے لئے قانونی جواز پیش کئے -ایکٹ پر عبوری روگ لگا کر عرضداشت پر مکمل سماعت کے بعد فیصلہ صادر کرنے کے لئے انہوں نے سپریم کورٹ کے مشہور فیصلے ڈاکٹر جے شری راو بمقابلہ مہارشرا حکومت و دہگر فیصلہ عبدالرحمان بمقابلہ فقیر محمد شاہ ناگپور ہائی کورٹ کا حوالہ دیتے ہوِئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون جو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے –

اس سے متاثرہ لوگوں کے لیے واضح طور پر نقصان دہ ہے -مرچنٹ نے کہا کہ مرکزی حکومت جے پی سی کے کام پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے، جس نے پارلیمنٹ میں بل پیش کرنے سے پہلے کئی گروپوں کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ تاہم، انہوں نے استدلال کیا کہ ان مشاورت کا کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ اگر قانون خود آئین کی واضح خلاف ورزی کرتا ہے تو وسیع بحث کسی قانون کو درست نہیں بنا سکتی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کولگام میں نوجوان کی نعش نالے سے برآمد، محبوبہ نے موت پر کیا شبہ ظاہر

Next Post

کولگام نوجوان کی نعش نالہ سے برآمد، او جی ڈبیلو تھا: پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

02/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

02/02/2026
کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

02/02/2026
Next Post
بھدوراہ : گیسٹ ہاوس میں تین نوجوان مردہ پائے گئے

کولگام نوجوان کی نعش نالہ سے برآمد، او جی ڈبیلو تھا: پولیس

بھدوراہ : گیسٹ ہاوس میں تین نوجوان مردہ پائے گئے

سری نگر میں خاتون پر جنسی حملہ، خاتون کی موت، ملزم گرفتار

پونچھ میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، پانچ آئی ای ڈی برآمد

پونچھ میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، پانچ آئی ای ڈی برآمد

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج بھارت-پاکستان صورتحال پر بند مشاورت کرے گی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج بھارت-پاکستان صورتحال پر بند مشاورت کرے گی

پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

پاکستانی فوج نے کی مسلسل گیارہوں بار بلا اشتعال فائرنگ: فوج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »