• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سابق امریکی صدر جو بائیڈن کینسر میں مبتلا

سابق امریکی صدر جو بائیڈن کینسر میں مبتلا

by امت ڈیسک
19/05/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
امریکہ کے سابق صدر جو بائیڈن "پروسٹیٹ کینسر” میں مبتلا ہیں۔ یہ اطلاع اتوار کے روز ان کے دفتر کی جانب سے دی گئی۔ بائیڈن کے دفتر نے بتایا کہ 82 سالہ سابق صدر کو پیشاب سے متعلق کچھ مسائل لاحق تھے، جس کے بعد ان کے طبی معائنے کیے گئے۔ معائنوں میں ڈاکٹروں کو ان کے پروسٹیٹ میں ایک گلٹی کا پتہ چلا۔ جمعہ کے روز اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ وہ پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا ہیں، اور مزید جانچ سے معلوم ہوا کہ کینسر کے خلیے ان کی ہڈیوں تک پھیل چکے ہیں۔

یہ بیماری کی ایک سنگین حالت ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سابق صدر اور ان کا خاندان معالجین کے ساتھ علاج کے امکانات پر غور و خوض کر رہے ہیں۔ پروسٹیٹ کینسر کی شدت کو "گلیسن اسکور” کے ذریعے جانچا جاتا ہے، جو 6 سے 10 کے درمیان ہوتا ہے۔ 8، 9 اور 10 اسکور کو نہایت شدید مانا جاتا ہے۔ بائیڈن کے دفتر نے بتایا کہ ان کا اسکور 9 ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ ان کا کینسر انتہائی سنگین سطح پر ہے۔

بائیڈن کی بیماری سامنے آنے کے بعد کئی عالمی رہنماؤں نے ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم جو کی جلد اور مکمل صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔

سابق نائب صدر کملا ہیرس نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ جو ایک سچے مجاہد ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ وہ اس چیلنج کا بھی اسی حوصلے اور امید کے ساتھ سامنا کریں گے، جس نے ہمیشہ ان کی زندگی اور قیادت کو معنی دیے ہیں۔

سابق صدر باراک اوباما نے کہا کہ ان کی دعائیں بائیڈن کے ساتھ ہیں اور انہوں نے بائیڈن کے حوصلے کو سراہا۔ اوباما نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ کسی نے بھی کینسر کا علاج ڈھونڈنے کے لیے جو بائیڈن سے زیادہ محنت نہیں کی، اور مجھے یقین ہے کہ وہ اپنے مخصوص عزم اور وقار کے ساتھ اس چیلنج کا مقابلہ کریں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

شوپیان میں مشترکہ آپریشن کے دوران دو ملی ٹنٹ معاونین گرفتار، اسلحہ برآمد

Next Post

پُر امید ہیں کہ جموں وکشمیر کو جلدہی ریاستی درجہ حاصل ہو گا: ڈاکٹر فاروق

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

02/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

02/02/2026
کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

02/02/2026
Next Post
جموں و کشمیر کے لوگوں کو گذشتہ دس برسوں کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

پُر امید ہیں کہ جموں وکشمیر کو جلدہی ریاستی درجہ حاصل ہو گا: ڈاکٹر فاروق

کنگن میں آسمانی بجلی گرنے سے 40 سے زائد مویشی ہلاک

کنگن میں آسمانی بجلی گرنے سے 40 سے زائد مویشی ہلاک

برطانیہ، فرانس اور کناڈا نے جارحانہ کارروائی جاری رکھنے پر اسرائیل کے خلاف پابندی لگانے کی دھمکی

برطانیہ، فرانس اور کناڈا نے جارحانہ کارروائی جاری رکھنے پر اسرائیل کے خلاف پابندی لگانے کی دھمکی

اٹاری-واگھہ بارڈر پر آج سے شروع ہوگی بیٹنگ ریٹریٹ تقریب

اٹاری-واگھہ بارڈر پر آج سے شروع ہوگی بیٹنگ ریٹریٹ تقریب

ترنمول کانگریس کا وفد کل جموں و کشمیر کا دورہ کرے گا

ترنمول کانگریس کا وفد کل جموں و کشمیر کا دورہ کرے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »